افغان حکام نے ہرات میں متعدد نوجوانوں کو برطانوی سیریز پیکی بلائنڈرز کے کرداروں جیسا حلیہ اپنانے پر گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق طالبان حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا لباس اور وضع قطع غیر ملکی ثقافت کا اثر ہے جس کے نتیجے میں روایتی لباس متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے مطابق حراست میں لیے گئے نوجوانوں کو تربیتی پروگرام میں بھیج دیا گیا ہے جہاں انہیں مذہبی و اخلاقی تربیت دی جارہی ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا مقصد دینِ اسلام اور افغان ثقافت کا تحفظ ہے اس لیے ایسی سرگرمیوں کی روک تھام ناگزیر ہے۔
افغان طالبان کے مذکورہ عمل نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں کچھ حلقے اسے بے جا پابندیوں اور سختیوں کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ دیگر حلقے اسے مقامی روایات کے تحفظ کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
دیکھیں: افغان طالبان کے دعوے بے نقاب؟ افغانستان میں کالعدم جماعتُ الاحرار کا اجلاس