ایشیا کپ سپر فور میں آج تیسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف میدان میں اُترنے کے لیے ابوظبی پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیمیں کو پہلے میچ میں شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔
پاکستانی ٹیم کو بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ بنگلادیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
چاروں ٹیموں کے لیے فائنل تک پہنچے کے لیے صرف ایک میچ جیتنا ہوگا تاکہ وہ فائنل میں جگہ بنا سکے۔
سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔
پاکستان اور بھارت نے اگر اگلے دونوں میچ جیت لیے تو دونوں ٹیمیں فائنل کے لیے کوالی فائی کرجائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں تیسری بار ایک دوسترے کے مقابل آئیں گی۔