افغانستان سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس 10 دسمبر کو ہوگا

یہ اجلاس نیویارک وقت کے مطابق صبح 10 بجے جبکہ کابل میں شام 7 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا۔
افغانستان سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس 10 دسمبر کو ہوگا

اس نشست میں افغانستان کے حوالے سے عالمی توجہ ایک بار پھر مرکوز ہونے کی توقع ہے، جہاں کونسل کے رکن ممالک تازہ پیش رفت اور مستقبل کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

December 7, 2025

اقوامِ متحدہ کی معاونت مشن برائے افغانستان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی سیاسی، انسانی اور سکیورٹی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ایک خصوصی اجلاس بدھ، 10 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

یہ اجلاس نیویارک وقت کے مطابق صبح 10 بجے جبکہ کابل میں شام 7 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا۔

اس نشست میں افغانستان کے حوالے سے عالمی توجہ ایک بار پھر مرکوز ہونے کی توقع ہے، جہاں کونسل کے رکن ممالک تازہ پیش رفت اور مستقبل کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس افغانستان میں جاری انسانی بحران، گورننس کے مسائل اور سلامتی کی صورتحال پر جامع بحث کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

دیکھیں: امریکہ نے 2021 کے بعد امداد کے نام پر طالبان کو 6 ارب ڈالرز دیے؛ افغانستان انٹرنیشنل بینک کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو نجی اجلاس کے دوران زہر دیے جانے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

November 4, 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو دونوں ایوانوں میں شکست، ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی۔

November 4, 2026

امریکی عدالت نے 150 سے زائد افغان شہریوں کی پاکستان کے راستے ملک بدری 7 نومبر تک عارضی طور پر روک دی۔

November 4, 2026

محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *