آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

کلاچی میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن؛ ایک خارجی ہلاک، دو زخمی

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، دستی بم اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے زخمی دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
کلاچی میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن؛ ایک خارجی ہلاک، دو زخمی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا خوارج کھتی چیک سے تعلق رکھتا تھا اور پولیس پر حملوں سمیت ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

January 18, 2026

کلاچی اور ملحقہ علاقوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مشتبہ خوارج نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خوارج موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا خوارج کھتی چیک سے تعلق رکھتا تھا اور پولیس پر حملوں سمیت ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ کارروائی انٹیلیجنس اداروں کی بروقت اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے باعث ایک بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، دستی بم اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے زخمی دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

دیکھیں: معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کے دفاعی ساز و سامان کی مانگ میں اضافہ: وزیراعظم

متعلقہ مضامین

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *