ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف نے آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں اسپورٹس کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ازبکستان میں کھیلنے کے متعدد مواقع موجود ہیں

December 8, 2025

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کو بین الاقوامی سطح پر نمبر ون لیگ بنانے کا ہدف ہے

December 8, 2025

آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم کی توسیع سے متاثر ہونے والے 2376 گھرانوں کے تقریباً 14 کروڑ روپے کے بجلی کے بقایاجات معاف کرنے کی منظوری دے دی

December 8, 2025

تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے علاوہ تینوں سروسز کے سینئر عسکری افسران نے شرکت کی۔

December 8, 2025

انڈونیشیا کے صدر پاکستان آمد کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں

December 8, 2025

قطر کے وزیرِاعظم کے مطابق مذکورہ کوششیں خطے میں قیامِ امن کے لیے ہیں اور دوحہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا

December 8, 2025

اسحاق ڈار کی کابل میں افغان وزیر اعظم ملا حسن آخوند سے اہم ترین ملاقات

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان قیادت کی مہمان‌نوازی پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
اسحاق ڈار کابل میں

وزیراعظم آخوند نے پاکستان کے دورے کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

July 17, 2025

امارت اسلامی افغانستان کے وزیراعظم الحاج ملا محمد حسن آخوند سے آج سہ پہر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے ہمراہی وفد نے کابل میں ملاقات کی، جو سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے کابل آئے تھے۔

یہ ملاقات ارگ کے گل‌ خانہ محل میں ہوئی جس میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی، وزیراعظم آفس کے سربراہ ڈاکٹر ملا عبدالواسع اور دونوں ممالک کے دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان قیادت کی مہمان‌نوازی پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے ملا حسن آخوند کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ دورے میں ہونے والے معاہدے کامیابی سے مکمل ہوئے اور ہم خوش ہیں کہ امارت اسلامی کی قیادت میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین تین ملکی ریلوے منصوبے کا معاہدہ طے پایا جو علاقائی تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران انہوں نے چینی حکام سے اس منصوبے کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں تاکہ آنے والی نسلیں باہمی اخوت اور ہم‌دلی کے ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

جواباً افغان وزیراعظم ملا حسن آخوند نے شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آپ کا گزشتہ دورہ مثبت نتائج کا حامل تھا اور ہم دعا گو ہیں کہ یہ دورہ بھی کامیاب ثابت ہو۔

انہوں نے افغان مہاجرین کی واپسی سمیت دونوں ممالک کے درمیان موجود مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ افغانستان، پاکستان اور ازبکستان کے مابین ہونے والا معاہدہ اہم سنگ میل ہے اور امارت اسلامی اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ دباؤ یا دھمکی سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ خلوص نیت، افہام و تفہیم، تعاون اور حسن ہمسائیگی سے ہی پائیدار حل ممکن ہے۔ آخر میں وزیراعظم آخوند نے پاکستان کے دورے کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف نے آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں اسپورٹس کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ازبکستان میں کھیلنے کے متعدد مواقع موجود ہیں

December 8, 2025

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کو بین الاقوامی سطح پر نمبر ون لیگ بنانے کا ہدف ہے

December 8, 2025

آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم کی توسیع سے متاثر ہونے والے 2376 گھرانوں کے تقریباً 14 کروڑ روپے کے بجلی کے بقایاجات معاف کرنے کی منظوری دے دی

December 8, 2025

تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے علاوہ تینوں سروسز کے سینئر عسکری افسران نے شرکت کی۔

December 8, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *