کرغزستان کا سرکاری وفد اس وقت افغانستان کے دورے پر ہے۔ اس دوران انہوں نے کرغزستان ٹریڈ ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں امارتِ اسلامیہ افغانستان کے وزیرِ صنعت و تجارت نورالدین عزیز اور کرغزستان کے وزیرِ معیشت و تجارت بَکت صدیقوف نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے نجی شعبے کے نمائندے بھی موجود تھے۔
During the official visit of a Kyrgyzstan delegation to Afghanistan, the Kyrgyzstan Trade House was inaugurated in Kabul.
— TOLOnews English (@TOLONewsEnglish) December 17, 2025
The inauguration ceremony was attended by the Islamic Emirate of Afghanistan’s Minister of Industry and Commerce, Nooruddin Azizi, and Kyrgyzstan’s Minister… pic.twitter.com/XuHc4MnmZa
وزارت صنعت و تجارت کے بیان کے مطابق اس ٹریڈ ہاؤس کا قیام تجارتی تعاون کو فروغ دینے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے بڑھانے، تاجروں کے رابطہ کاری میں آسانی اور مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔
مذکورہ اقدام افغانستان اور کرغزستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے اور خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔