علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

گزشتہ سال بچوں کے خلاف گروہی جنسی جرائم کے 717 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 224 ملزمان سفید فام اور 22 مشتبہ افراد پاکستانی نژاد تھے جوکہ ٹیلی گراف کے مضمون کو مسترد کرتے ہیں

October 24, 2025

بھارت اور افغانستان کے تعلقات میں پیش رفت، نئی دہلی میں افغان سفارت خانہ بحال

یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال مئی میں طالبان حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کیا تھا، جس کے بعد بھارت کا یہ اقدام جنوبی ایشیا میں نئی سفارتی صف بندی کی نشاندہی کرتا ہے۔

1 min read

بھارت اور افغانستان کے تعلقات میں پیش رفت، کابل میں بھارتی سفارت خانہ بحال

افغان وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ملاقات میں کہا کہ ’’ہمیں خوشی ہے کہ بھارت کے ساتھ تاریخی، تہذیبی اور عوامی تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔‘‘

October 10, 2025

بھارت نے طالبان حکومت کے زیرِ انتظام افغانستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو باضابطہ طور پر اپ گریڈ کر دیا ہے۔ بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے یہ اعلان نئی دہلی میں افغان وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کے دوران کیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے ملاقات کے بعد کہا، ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ بھارت کے کابل میں قائم ٹیکنیکل مشن کو اب سفارتخانے کا درجہ دیا جا رہا ہے۔‘‘ اس اعلان کے ساتھ ہی بھارت ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے طالبان کے ساتھ براہِ راست سفارتی سطح پر تعلقات کو تسلیم کیا ہے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں انسانی امداد، تجارت، تعلیم، اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ترقیاتی شراکت داری جاری رکھے گا۔

افغان وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ملاقات میں کہا کہ ’’ہمیں خوشی ہے کہ بھارت کے ساتھ تاریخی، تہذیبی اور عوامی تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔‘‘ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جغرافیہ تک محدود نہیں بلکہ ثقافت، تجارت اور عوامی روابط تک پھیلے ہوئے ہیں۔

بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اسلامی امارتِ افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان اور بھارت ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف پر قائم ہیں۔

جے شنکر نے مزید کہا کہ کابل اور نئی دہلی کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف اپنے اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کریں اور انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افغان وزیرِ خارجہ متقی چار روز تک بھارت میں قیام کریں گے اور وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، اور دہشت گردی کے خلاف علاقائی حکمتِ عملی پر بات چیت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال مئی میں طالبان حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کیا تھا، جس کے بعد بھارت کا یہ اقدام جنوبی ایشیا میں نئی سفارتی صف بندی کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب افغانستان میں طالبان حکومت بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کا یہ فیصلہ خطے میں چین اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے مقابلے میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

دیکھیں: متقی کا دورہ بھارت: خطے میں ابھرتا افغان ۔ بھارت گٹھ جوڑ اور پاکستان مخالف بیانیہ

متعلقہ مضامین

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *