محکمۂ انسدادِ دہشت گردی سی ٹی ڈی نے صوبہ پنجاب میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق صوبہ پنجاب کے متعدد شہروں میں یہ کاروائیاں کی گئی ہیں جن میں لاہور، بہاولپور اور فیصل آباد میں دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، آئی ای ڈی بم اور نقدی برآمد بھی ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترحمان کے مطابق گرفتار شدہ افراد سے حساس مقامات، اداروں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ نیز مدارس اور ایک میلے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں، جنہیں ممکنہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا مقصد صوبہ پنجاب میں خوف و ہراس اور مذہبی منافرت کو پھیلانا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے گرفتار دہشت گردوں میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں، جبکہ فیصل آباد مین کاروائی کرتے ہوئے دانش کو گرفتار کیا گیا۔
دیکھیں: پاکستان کا بھارتی وزیرِ خارجہ کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل