"> بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا ڈیٹا لیک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا ڈیٹا لیک، حساس فائلیں ڈارک ویب پر جاری

بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کڈن کولم سے متعلق حساس فائلیں اور نقشے ڈارک ویب پر لیک ہو گئے ہیں، جس سے ایٹمی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا ڈیٹا لیک

بھارتی جسب سے بڑے جوہری پلانٹ کڈن کولم کی کنٹرول روم اور وینٹی لیشن سسٹم سمیت 19 ہزار حساس فائلیں ڈارک ویب پر لیک ہو گئیں۔ رینسم ویئر گروپ نے یہ ڈیٹا انیل امبانی کے ریلائنس گروپ سے چرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

July 15, 2026

نئی دہلی: بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کڈن کولم کی انتہائی حساس اور خفیہ دستاویزات ڈارک ویب پر لیک ہو گئی ہیں، جس نے بھارتی سکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

اسٹریٹکام بیورو کی رپورٹ کے مطابق ڈارک ویب پر سامنے آنے والے حساس مواد میں کڈن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ کے وینٹی لیشن سسٹم کے مبینہ نقشے اور کنٹرول روم کے فلور پلان بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیک ہونے والے ڈیٹا میں کڈن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ سے متعلق تقریباً 19 ہزار فائلیں شامل ہیں، جو مبینہ طور پر 8 لاکھ 58 ہزار فائلوں پر مشتمل ایک بہت بڑے ڈیٹا ذخیرے کا حصہ ہیں۔

دعوے کے مطابق ورلڈ لیکس رینسم ویئر گروپ نے یہ انتہائی حساس ڈیٹا بھارتی بزنس ٹائیکون انیل امبانی کے ریلائنس گروپ کے سسٹم کو ہیک کر کے حاصل کیا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں نے اس پیش رفت کو بھارت کی قومی اور ایٹمی سیکیورٹی کے لیے ایک انتہائی خطرناک سیکیورٹی بریچ قرار دیا ہے، جس سے اس حساس ترین جوہری پلانٹ کی سیکیورٹی شدید خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *