آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کیلئے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کیخلاف مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔

December 6, 2025

اکبر اور راجہ پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اکبر سابقہ احتساب کمیشن کے سربراہ رہ چکے ہیں جبکہ راجہ مفرور فوجی ہیں اور سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کے اقدامات کو بلا وجہ نشانہ بناتے رہے ہیں۔

December 6, 2025

تاہم پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا انسانی حقوق اور جمہوری عمل کے فروغ کے لیے ضروری ہے اور اسے کسی مخصوص نظریے یا ایجنڈے کے فروغ سے جوڑنا درست نہیں۔

December 6, 2025

تینتیس سال بعد بھی بابری مسجد کی شہادت صرف ایک تاریخی المیہ نہیں، بلکہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی، مسلمانوں کے خلاف امتیازی رویوں اور عدالتی ناانصافی کی علامت کے طور پر دیکھی جاتی ہے۔

December 6, 2025

تنظیم کے مطابق یہ خطرہ ایک ایسی ’’مربوط اور پیشگی طے شدہ کارروائی‘‘ سے جڑا ہوا ہے جس میں طالبان کی انٹیلی جنس، تحریک طالبان پاکستان، ترکستان اسلامک پارٹی، اور مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی حمایت شامل ہے۔

December 6, 2025

ان چار حکام میں محمد خالد حنفی، اعلیٰ تعلیم کے وزیر شیخ ندا محمد ندیم، وزیر انصاف عبد الحاکم شرعی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ عبد الحکیم حقانی شامل ہیں۔

December 6, 2025

بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں آپریشن مہادیو شروع کرنے کا اعلان

تحقیقات کے مطابق بھارت اس آپریشن میں پاکستانی قیدیوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں بھی استعمال کرسکتا ہے
تحقیقات کے مطابق بھارت پاکستانیوں قیدیوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں بھی استعمال کرسکتا ہے

پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے بارہا عالمی برادری کو ان غیر انسانی اقدامات کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے

July 29, 2025

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن مہادیو کے نام سے ایک نیا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کا مقصد آپریشن سندور کی تلافی کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اس آپریشن کے تحت حراست میں لیے گئے معصوم پاکستانیوں کو جعلی مقابلے (فیک انکاؤنٹرز) میں دہشت گرد ثابت کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

آپریشن مہادیو کی حقیقت

ذرائع کا کہنا ہیکہ بھارت کے بظاہر دو مقاصد ہیں ایک تو یہ کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی مزاحمت کو کچلنا اور آپریشن سندور کی ناکامی کی تلافی کرکے سفارتی سطح پر اپنا وقار بحال کرنا۔

عزائم میں سے ایک یہ بھی ہیکہ اس منصوبے کو ایک کامیاب فوجی آپریشن کے طور پر پیش کرنا، جبکہ حقیقت یہ ہیکہ ماضی کی طرح سوائے پروپیگنڈے کے کچھ نہیں۔

پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی

سکیورٹی رپورٹس کے مطابق بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر 723 پاکستانی بے گناہ قید ہیں۔ جبکہ 56 پاکستانی شہریوں کو بھارتی ایجنسیوں نے ماورائے عدالت غائب کر رکھا ہے۔
رپوٹس کے مطابق ان اسیران میں سے بعض کو جعلی پولیس مقابلوں میں استعمال کر کے میڈیا کے سامنے دہشت گرد ثابت کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ساتھ پاکستان مخآلف بیانات بھی دلوائے جاسکتے ہیں۔

حالیہ صورتحال میں بھارتی میڈیا کا کردار

ماضی کی طرح بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے تیار کردہ مواد فراہم کیا جا رہا ہے۔ مثلاً پہلگام ، سندور واقعات میں جس انداز سے پروپیگنڈا کیا گیا تھا اب بھی بھارتی میڈیا سے اچھائی کی امید نہیں ہے۔

بین الاقوامی رد عمل؟

پاکستانی حکومت اور سکیورٹی اداروں نے بارہا عالمی اداروں کو ان اقدامات کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ اگرچہ بھارت اپنی فوجی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا رہا ہے لیکن اب ضرورت اس بات کی ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوامِ متحدہ اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچتے ہوئے کوئی جامع پالیسی مرتب کرے ورنہ آپریشن مہادیو کے اثرات خطہ بھر میں رونما ہوسکتے ہیں۔۔

دیکھیں: پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں؛ سابق بھارتی وزیر داخلہ کا اعتراف

متعلقہ مضامین

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کیلئے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کیخلاف مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔

December 6, 2025

اکبر اور راجہ پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اکبر سابقہ احتساب کمیشن کے سربراہ رہ چکے ہیں جبکہ راجہ مفرور فوجی ہیں اور سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کے اقدامات کو بلا وجہ نشانہ بناتے رہے ہیں۔

December 6, 2025

تاہم پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا انسانی حقوق اور جمہوری عمل کے فروغ کے لیے ضروری ہے اور اسے کسی مخصوص نظریے یا ایجنڈے کے فروغ سے جوڑنا درست نہیں۔

December 6, 2025

تینتیس سال بعد بھی بابری مسجد کی شہادت صرف ایک تاریخی المیہ نہیں، بلکہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی، مسلمانوں کے خلاف امتیازی رویوں اور عدالتی ناانصافی کی علامت کے طور پر دیکھی جاتی ہے۔

December 6, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *