روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھارت کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس ماسکو چلے گئے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 4 سے 5 دسمبر 2025 تک بھارت کا سرکاری دورہ کیا، یہ دورہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر کیا گیا جس کے بعد اب وہ روس واپس چلے گئے ہیں۔
اس دورے کے دوران پیوٹن نے بھارت کو تیل کی مسلسل فراہمی کی پیشکش کی، روسی صدر نے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ تجارت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 68 ارب ڈالر ہے اور بھارت 2030 تک اسے بڑھا کر 100 ارب ڈالر کرنا چاہتا ہے۔
اس دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے شہریوں کیلئے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزے کا اعلان کر دیا، بھارت نے روس سے مزید ایس 400 میزائل سسٹم حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ بھارت اپنے روسی ساختہ ایس یو تھرٹی جنگی جہاز بھی اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے۔