اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

ٹرمپ کے دباؤ کا نتیجہ؛ بھارت نے امریکا سے گیس کا معاہدہ کر لیا

بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ میں آکر امریکا کے ساتھ توانائی کا معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت وہ سالانہ 22 لاکھ ٹن ایل پی جی امریکا سے خریدے گا
بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ مین آکر امریکا کے ساتھ توانائی کا معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت وہ سالانہ 22 لاکھ ٹن ایل پی جی امریکا سے خریدے گا

مذکورہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات محصولات اور روسی تیل کی خریداری پر کشیدگی کا شکار رہے ہیں

November 17, 2025

بھارت نے امریکا کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تجارتی معاہدہ طے کر لیا ہے، جس کے تحت بھارت امریکا سے سالانہ 22 لاکھ ٹن مائع پیٹرولیم گیس خریدے گا۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ کے شدید دباؤ کے نتیجے میں یہ معاہدہ سامنے آیا ہے۔ یہ مقدار بھارت کی ایل پی جی درآمدات کا تقریباً 10 فیصد ہے۔ مذکورہ معاہدہ بھارتی معیشت کے لیے امریکی ایل پی جی کا پہلا منظم معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی موقف

بھارتی وزیر برائے پیٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری کے مطابق اس معاہدے کا مقصد عوام کو سستی گیس فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ایل پی جی کے ذرائع میں تنوع آئے گا بلکہ امریکی منڈی کے دروازے بھی بھارتی ایل پی جی کے لیے کھول دی گئی ہے۔

بین الاقوامی تناظر

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ماہ قبل دونوں ممالک کے مابین شدید کشیدگی پیدا ہوئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 50 فیصد تک محصولات عائد کیے تھے اور ساتھ ہی روس سے تیل کی خریداری پر بھی پابندی کا کہا تھا۔ ماہرین معاشیات کے مطابق امریکی محصولات بھارتی معیشت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ محصولات برقرار رہے تو بھارت کی جی ڈی پی نمو میں 0.6 سے 0.8 فیصد تک کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

دیکھیں: ٹرمپ اب تک پوتن کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر آمادہ کیوں نہیں کر سکے؟

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *