"> کھیل میں سیاست اور ویزا کا غیر اخلاقی استعمال: پاکستانی نژاد انگلینڈ کھلاڑی شعیب بشیر نے ویزا کے حصول میں بھارتی رکاوٹوں کا جواب تاریخی فتح سے دیا - HTN Urdu کھیل میں سیاست اور ویزا کا غیر اخلاقی استعمال: پاکستانی نژاد انگلینڈ کھلاڑی شعیب بشیر نے ویزا کے حصول میں بھارتی رکاوٹوں کا جواب تاریخی فتح سے دیا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

کھیل میں سیاست اور ویزا کا غیر اخلاقی استعمال: پاکستانی نژاد انگلینڈ کھلاڑی شعیب بشیر نے ویزا کے حصول میں بھارتی رکاوٹوں کا جواب تاریخی فتح سے دیا

اس سے قبل بھی انگلینڈ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد کھلاڑیوں اور صحافیوں کو صرف اس لیے غیر ضروری اسکروٹنی اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کی جڑیں پاکستان میں تھیں یا ان کی پہچان بطور مسلمان تھی۔
پاکستانی نژاد انگلینڈ کھلاڑی کو ویزا نہیں دیا

بھارت خود کو "سیکولر جمہوریت" قرار دینے کا دعویٰ تو کرتا ہے، لیکن پاکستانی نژاد غیر ملکی کھلاڑیوں، صحافیوں اور شہریوں کے خلاف اس کا رویہ گہرے تعصب اور نفرت کا عکاس ہے۔

May 12, 2026

نئی دہلی: بھارت کی جانب سے کھیلوں کے میدان میں سیاست اور ویزا کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا غیر پیشہ ورانہ رویہ ایک بار پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن گیا ہے۔ برطانوی اسپنر شعیب بشیر، جنہیں ان کے پاکستانی پس منظر کی وجہ سے بھارت نے ویزا دینے میں غیر معمولی تاخیر اور رکاوٹوں کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے میدانِ عمل میں اپنی شاندار کارکردگی سے بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

بھارت خود کو “سیکولر جمہوریت” قرار دینے کا دعویٰ تو کرتا ہے، لیکن پاکستانی نژاد غیر ملکی کھلاڑیوں، صحافیوں اور شہریوں کے خلاف اس کا رویہ گہرے تعصب اور نفرت کا عکاس ہے۔ شعیب بشیر کا کیس اس امتیازی سلوک کی تازہ ترین مثال ہے؛ وہ انگلینڈ کی ٹیم کے آخری کھلاڑی تھے جنہیں ویزا جاری کیا گیا۔ تاہم، قدرت کا انتقام دیکھیے کہ بشیر نے ٹوٹی ہوئی انگلی کے ساتھ کھیل جاری رکھا اور بھارت کے خلاف آخری وکٹ حاصل کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوا کر بھارتی غرور کو خاک میں ملا دیا۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے؛ اس سے قبل بھی انگلینڈ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد کھلاڑیوں اور صحافیوں کو صرف اس لیے غیر ضروری اسکروٹنی اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کی جڑیں پاکستان میں تھیں یا ان کی پہچان بطور مسلمان تھی۔ کھیلوں کا مقصد قوموں کے درمیان دوریاں ختم کرنا ہوتا ہے، لیکن بھارت مسلسل ویزا پالیسی کو ایک سیاسی آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو سراسر نفرت اور شک پر مبنی ہے۔

عالمی برادری اور کھیلوں کی تنظیموں کے لیے یہ صورتحال ایک لمحہ فکریہ ہے کہ کیا کسی ملک کو اپنی سیاسی دشمنی کی بنیاد پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ اس قدر امتیازی سلوک کی اجازت دی جانی چاہیے؟ شعیب بشیر کی فتح نے ثابت کر دیا ہے کہ میدان میں قابلیت اور ہمت کا مقابلہ ویزا کی سیاست اور تعصب سے نہیں کیا جا سکتا۔

دیکھئیے:ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم 163 رنز پر ڈھیر

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *