امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

ترکی میں بڑا کریک ڈاؤن، ہانڈے ارچل سمیت کئی معروف شخصیات منشیات کیس میں گرفتار

مجموعی طور پر 16 افراد کے خلاف حراستی احکامات جاری کیے گئے، جن میں سابق فٹبال کلب صدور فکریت اورمن اور براق الماس بھی شامل ہیں
ہانڈے ارچل منشیات کیس میں گرفتار

کارروائی کے دوران استنبول نارکوٹکس کرائم ڈویژن نے 14 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ 2 افراد کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

March 25, 2026

استنبول: ترکی میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران معروف اداکارہ ہانڈے ارچل سمیت شوبز، اسپورٹس اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

استنبول پراسیکیوٹرز کے مطابق مجموعی طور پر 16 افراد کے خلاف حراستی احکامات جاری کیے گئے، جن میں سابق فٹبال کلب صدور فکریت اورمن اور براق الماس بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران استنبول نارکوٹکس کرائم ڈویژن نے 14 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ 2 افراد کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

تحقیقات کے دائرے میں معروف کاروباری شخصیات حاقان سبانشی اور کریم سبانشی، ماڈل دیدم سوئیدان اور ٹی وی میزبان گزیدی دوران بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق استنبول کے مختلف علاقوں میں بیک وقت 16 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جہاں ابتدائی شواہد کی بنیاد پر منشیات رکھنے یا اس کے استعمال میں معاونت کے شبے میں گرفتاریاں کی گئیں۔

استنبول چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد معاشرتی اقدار اور خاندانی نظام کا تحفظ ہے، جبکہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ترکی میں اس نوعیت کی بڑی کارروائی شوبز اور اشرافیہ میں منشیات کے بڑھتے رجحان کے خلاف سخت پیغام سمجھی جا رہی ہے۔

دیکھئیے:طواف کے دوران ویڈیوز نہ بنائیں، گوہر رشید کی مداحوں سے اپیل

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *