ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے علاقائی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق جانبین نے موجودہ علاقائی حالات، دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کے لیے مذاکراتی عمل کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ افغان وزیرِ خارجہ مولوی امیر متقی نے ایران کے سفارتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی مشاورت صورت حال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران پہلے ہی افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک علاقائی اجلاس منعقد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس سے خطے میں امن کے فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔
دیکھیں: افغانستان کی نئی کثیرالجہتی پالیسی: پاکستان کے لیے ابھرتے ہوئے چیلنجز