"> کویت میں ایرانی حملہ، ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان، پانی کی فراہمی کو بڑا خطرہ - HTN Urdu کویت میں ایرانی حملہ، ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان، پانی کی فراہمی کو بڑا خطرہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

کویت میں ایرانی حملہ، ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان، پانی کی فراہمی کو بڑا خطرہ

کویت کا تقریباً 90 فیصد پینے کا پانی ڈی سیلینیشن پلانٹس سے حاصل ہوتا ہے، جس کے باعث اس حملے کو انتہائی حساس اور خطرناک پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
کویت میں ڈی سیلینیشن پلانٹ پر حملہ

حکام کی جانب سے نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں، تاہم سکیورٹی اور ہنگامی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

April 3, 2026

کویت سٹی: کویت نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملے میں ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث ملک میں پانی کی فراہمی پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب اسی روز صبح ایک آئل ریفائنری کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کویت کا تقریباً 90 فیصد پینے کا پانی ڈی سیلینیشن پلانٹس سے حاصل ہوتا ہے، جس کے باعث اس حملے کو انتہائی حساس اور خطرناک پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کی جانب سے نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں، تاہم سکیورٹی اور ہنگامی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے حملے نہ صرف توانائی بلکہ بنیادی شہری ضروریات کو بھی براہ راست متاثر کر سکتے ہیں، جس سے خطے میں بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ہے۔

دیکھئیے:تاجکستان میں پاکستان کے نو منتخب سفیر عرفان احمد نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *