"> آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا اقدام: تیل بردار جہازوں پر فی بیرل 1 ڈالر ٹیکس؛ کرپٹو میں وصولی کا اعلان - HTN Urdu آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا اقدام: تیل بردار جہازوں پر فی بیرل 1 ڈالر ٹیکس؛ کرپٹو میں وصولی کا اعلان
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا اقدام: تیل بردار جہازوں پر فی بیرل 1 ڈالر ٹیکس؛ کرپٹو میں وصولی کا اعلان

ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کا جائزہ لے کر اس سے فیس وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اس مقصد کیلئے ایک باقاعدہ نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔
آبنائے ہرمز پر ٹیکس

ایرانی پیٹرولیم ایکسپورٹرز یونین کے ترجمان حامد حسینی نے کہا ہے کہ یہ ٹول ٹیکس تیل بردار جہازوں سے کرپٹو کرنسی کی صورت میں وصول کیا جائے گا۔

April 8, 2026

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر فی بیرل ایک ڈالر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے عالمی توانائی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی پیٹرولیم ایکسپورٹرز یونین کے ترجمان حامد حسینی نے کہا ہے کہ یہ ٹول ٹیکس تیل بردار جہازوں سے کرپٹو کرنسی کی صورت میں وصول کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کا جائزہ لے کر اس سے فیس وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اس مقصد کیلئے ایک باقاعدہ نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل سپلائی کا ایک اہم راستہ ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے، ایسے میں کسی بھی قسم کا ٹیکس یا رکاوٹ عالمی قیمتوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ اقدام خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اسٹریٹجک قدم ہو سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

دیکھئیے:کابل کے زیرِ اثر رپورٹنگ: اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ زمینی حقائق مسخ کرنے کی دانستہ کوشش قرار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *