شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کے غلط فیصلوں نے پی ٹی آئی کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، سہیل آفریدی مستعفی ہو جائیں۔

September 28, 2026

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں غیرقانونی اقدامات کے باعث گورنر راج کے تمام تقاضے پورے ہو چکے ہیں اور صوبے میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

September 28, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی افغان جنگ کمیشن کے وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

September 28, 2026

ڈیرہ بگٹی کشمور روڈ پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

September 28, 2026

افغانستان کے مختلف صوبوں میں مسلح مزاحمت تیز ہو گئی ہے، جہاں افغانستان فریڈم فرنٹ کے پے در پے حملوں میں درجنوں طالبان اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

September 28, 2026

پاکستان کے صحت کے نظام میں مرکزی انتظامی ڈھانچے اور فنڈز کی غیر متوازن تقسیم نے دیہی و پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کا بحران پیدا کر دیا ہے۔

September 28, 2026

آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملہ، 8 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہونے کا انکشاف

آبنائے ہرمز میں ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل حملے میں 8 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق تمام اہلکار دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے۔
آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملہ، 8 امریکی فوجی زخمی

آبنائے ہرمز میں ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل حملے میں 8 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں 7 فوجی اور ایک افسر شامل ہے۔

September 28, 2026

آبنائے ہرمز میں ایرانی اینٹی شپ کروز میزائل حملے میں 8 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے 3 امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق میزائل ایک بحری جہاز سے ٹکرایا، جس پر امریکی فوجی اہلکار موجود تھے۔ حملے کے بعد دھوئیں کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

بعض اہلکاروں میں سر درد اور دماغی چوٹ جیسی علامات بھی سامنے آئیں۔ تاہم کسی اہلکار کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

زخمی ہونے والے 8 اہلکاروں میں 7 فوجی اور ایک افسر شامل تھا۔ امریکی حکام کے مطابق تمام 8 اہلکار حملے کے کچھ ہی عرصے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ یہ اہلکار ایک بٹالین کا حصہ تھے۔ تاہم میزائل کا نشانہ بننے والا بحری جہاز امریکی بحریہ کا جنگی جہاز نہیں تھا۔

حکام نے جہاز کی قسم اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ اسے صرف ایک بحری جہاز قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے اور اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تفصیلات واقعے کے وقت عوامی سطح پر سامنے نہیں آئی تھیں۔ بعد میں زخمی اہلکاروں کو امریکی فوج کے سرکاری ریکارڈ میں شامل کیا گیا، جس کے بعد واقعے کی معلومات سامنے آئیں۔

آبنائے ہرمز امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران اہم بحری محاذ بن چکی ہے۔ گزشتہ ہفتوں میں اس علاقے میں بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کے غلط فیصلوں نے پی ٹی آئی کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، سہیل آفریدی مستعفی ہو جائیں۔

September 28, 2026

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں غیرقانونی اقدامات کے باعث گورنر راج کے تمام تقاضے پورے ہو چکے ہیں اور صوبے میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

September 28, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی افغان جنگ کمیشن کے وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

September 28, 2026

ڈیرہ بگٹی کشمور روڈ پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

September 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *