حکام کے مطابق اجلاس میں ہونے والی مشاورت کو آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جو 17 اپریل کو ترکیے کے شہر انطالیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر منعقد ہوگا۔

April 14, 2026

حکام کے مطابق یہ منشیات ایک ٹرانزٹ گاڑی کے ذریعے افغانستان سے قزاقستان منتقل کی جا رہی تھیں۔ گمرک پر اسکیننگ اور تفصیلی تلاشی کے دوران دیگوں کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں سے چرس برآمد کی گئی۔

April 14, 2026

ٹرمپ نے گفتگو کے دوران پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات کے حوالے سے “بہترین کام” کر رہے ہیں۔ ایران پہلے ہی پاکستان کو مذاکرات کے لئے فیورٹ قرار دے چکا ہے۔

April 14, 2026

انجیل ضلع کے قریب ہونے والے حملے میں جاں بحق افراد کا تعلق زیادہ تر شیعہ برادری سے تھا۔ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جنازوں میں شریک ہوئے، جہاں طالبان کی جانب سے عوامی احتجاج پر عائد پابندیوں کے باوجود ہجوم جمع ہوا۔

April 14, 2026

ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم دوسری جانب کی پوزیشن واضح نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت کا اگلا مرحلہ ہوتا ہے تو پاکستان اس کے لیے ترجیحی مقام ہوگا۔

April 14, 2026

ایران کو پُر امن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کا مکمل حق حاصل ہے: شہباز شریف

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ایرانی دورے کی خصوصی دعوت بھی دی
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیرِ اعظم اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے شہباز شریف کو ایرانی دورے کی خصوصی دعوت بھی دی

دورانِ پریس کانفرنس وزیراعظم نے کہا آج ہم نے کئی ایم اویوز پر دستخط کئے ہیں، جبکہ پاکستان اورایران کے درمیان دس ارب ڈالر کی تجارت کا ہدف مقرر کیا ہے

August 3, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، صدارت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد ایرانی صدر پہلی مرتبہ پاکستان تشریف لائے ہیں، پاکستان آمد پر مسعود پزشکیان اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے، ایرانی صدر کے ساتھ باہمی تجارت سمیت تمام تمام پہلوؤں پرتفصیلاً گفتگو کی ہے، ایرانی صدر کے پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے جذبات قابل قدر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان نے بھرپور مذمت کی، اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا، ایرانی افواج نے اپنا بھرپور انداز سے دفاع کرتے ہوٗے اسرائیلی ڈیفنس سسٹم کو بے نقاب کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ایران کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق پر امن مقاصد کے لیے جوہری طاقت حاصل کرنے کا مکمل حق ہے، ریاستِ پاکستان ایران کے اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے، شہباز شرہف نے مزید کہا کہ اسرائیل۔ ایران جنگ میں زخمی ہونے والے ایرانی شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

دورانِ پریس کانفرنس وزیراعظم نے کہا آج ہم نے کئی ایم اویوز پر دستخط کئے ہیں، جبکہ مفاہمتی یاد داشتیں بھی عنقریب معاہدوں کی شکل اختیار کریں گے، پاکستان اورایران کے درمیان دس ارب ڈالر کی تجارت کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان۔ ایران کی سوچ اور مؤقف یکجا ہے، کسی قسم کی دہشت گردی و انتہا پسندی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، ہماری سرحدات کئی سو کلومیٹر پر محیط ہیں، لہذا پر دہشت گردی کے خلاف یکجا ہوکر اقدامات کیے جائیں گے۔

اسرائیل۔ فلسطین مسئلہ پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا فلسطین کے لیے صدا بلند نہ کی تو دنیا ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
غزہ میں انسانی تاریخ کا بدترین ظلم وستم جاری ہے، شہریوں کا خون بہایا جا رہا ہے، ایرانی حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ایرانی صدر نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی اور پاکستان نے بھی غزہ کے حق میں ہر محاذ پر صدا بلند کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پورا غزہ ماؤں، بچوں اور جوانوں کے خون سے رنگین دکھائی دیتا ہے، افسوس ناک امر یہ ہے امداد بھی روک دی گئی ہے، غزہ کے نہتے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں، آج پوری اسلامی دنیا کو یک زباں ہو کر غزہ کیلئے صدا بلند کرنی چاہیے۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا میں وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے علمائے کرام اور سیاسی قیادت سے سیر حاصل گفتگو کا موقع ملا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی بھرپور حمایت پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دورِ حاضر امتِ مسلمہ کے اتحاد کا شدید متقاضی ہے، پاک۔ ایران تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب کی بنیاد پر ہیں۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ روابط اور مفاہمتی یاد داشتوں کو حتمی رُخ دینے کیلئے پرعزم ہیں، سرحدی تجارت کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ سرحدی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے دوطرفہ تعاون بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے امن اور ترقی کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے جبکہ اسرائیل خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جانے پر کاربند ہے، غزہ، لبنان اور شام میں جاری جارحیت اسرائیلی عزائم کا حصہ ہیں، امت کے وسیع تر مفاد کے لیے مسلمان ممالک کو متحد ہونا چاہیے۔

دیکھیں: ایرانی صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

متعلقہ مضامین

حکام کے مطابق اجلاس میں ہونے والی مشاورت کو آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جو 17 اپریل کو ترکیے کے شہر انطالیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر منعقد ہوگا۔

April 14, 2026

حکام کے مطابق یہ منشیات ایک ٹرانزٹ گاڑی کے ذریعے افغانستان سے قزاقستان منتقل کی جا رہی تھیں۔ گمرک پر اسکیننگ اور تفصیلی تلاشی کے دوران دیگوں کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں سے چرس برآمد کی گئی۔

April 14, 2026

ٹرمپ نے گفتگو کے دوران پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات کے حوالے سے “بہترین کام” کر رہے ہیں۔ ایران پہلے ہی پاکستان کو مذاکرات کے لئے فیورٹ قرار دے چکا ہے۔

April 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *