"> ایرانی صدر کا ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردعمل - HTN Urdu

ایرانی صدر کا ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردعمل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

یہ بیان اس وقت آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے جوہری پروگرام کی بحالی جاری رکھی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے

December 31, 2025

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سالامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی نوعیت کی کارروائی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی اور عسکری لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بیان اس وقت آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے جوہری پروگرام کی بحالی جاری رکھی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے جوہری ڈھانچے کی تعمیر میں مصروف ہے اور اگر یہ سلسلہ نہ رُکا تو امریکہ فوری کارروائی کی حمایت کرے گا۔

دیکھیں: ایران میں ریال کی تاریخی گراوٹ پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے

متعلقہ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *