فلسطین میں جاری جارحیت کے بعد اسرائیل کی موجودگی میں کسی بھی تقریب میں شریک ہونا غیر اخلاقی تصور ہوگا،آئر لینڈ
آئر لینڈ کے نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل یوروویژن مقابلے میں شریک ہوا تو آئرلینڈ بائیکاٹ کرے گا۔
آئرلینڈ حکام نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل اگلے سال موسیقی کے عالمی مقابلے یوروویژن میں شریک ہوا تو وہ اس تقریب کا حصہ نہیں بنے گا۔
مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق آئر لینڈ حکام نے مذکورہ اعلان کئی گھنٹوں کے غور و خوض کے بعد کیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انسانی جانوں کے نقصان اور انسانی المیے کے باوجود اسرائیل کے ساتھ مقابلے میں شریک ہونا اخلاق سے گری ہوئی بات ہوگی۔
آئرلینڈ کا فیصلہ اب یورپی نشریاتی یونین ای بی یو کے پاس توثیق کے لیے جائے گا جس پر جولائی میں رکن ممالک کی جنرل اسمبلی میں بحث بھی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ نے اب تک ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے کہ یورو ویژن سنگ کانٹیسٹ سات مرتبہ اپنے نام کرچکا ہے۔
دیکھیں: اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے؛ سعودی ولی عہد