اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے؛ سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے
اسعودی ولی عہد محمد بن سلامن کا کہنا تھا اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اظہار یکجہتی کے لیے دوحہ پہنچ گئے

September 11, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خطے میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطر کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے مجلس شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے، ساتھ ہی دوٹوک انداز میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا غزہ فلسطینی سرزمین ہے لہذا کسی قسم کی ظلم و بربریت فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم نہیں کر سکتی۔

عرب امارات کے صدر دوحہ پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان اظہار یکجہتی کے لیے دوحہ پہنچ گئے جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

قطر کے وزیراعظم کا کہنا تھا دوحہ پر حملہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہےجس کا جواب دینے کا ہم بھرپور حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سفاکیت نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دیں، مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت پر حملہ کیا، اس حملے میں حماس کے مرکزی رہنما خلیل الحیا کے بیٹے سمیت کئی اہم افراد شہید ہوئے تاہم اس حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔

دیکھیں: اسرائیل کا قطر میں حماس کی قیادت پر فضائی حملہ، عالمی برادری کی شدید مذمت

متعلقہ مضامین

پاکستان اور ترکیہ نے عدالتی تعاون بڑھانے، ججوں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

November 23, 2026

کابل میں افغان مرکزی بینک کے ملازمین کو تین ہفتوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ایک اہلکار نجیب بھی نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے

November 23, 2026

2 ہزار 339 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 23 اور 24 نومبر کو ہوں گی۔

November 23, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات میں دفاعی تعاون، سکیورٹی روابط اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *