اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پر اہم بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اس وقت سہہ فریقی کانفرنس میں شرکے کیلئے اپنے وفد کے ہمراہ کابل میں موجود ہیں۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران تجارتی، سیکیورٹی اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات میں تسلسل برقرار رکھا جائے اور تعاون کو وسعت دی جائے تاکہ دونوں اقوام کو فائدہ پہنچے۔
فریقین نے علاقائی معاشی ترقی کی مکمل صلاحیت حاصل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بالخصوص ٹرانس ریجنل رابطوں کے فروغ پر زور دیا گیا جو پورے خطے کے لیے خوشحالی کا باعث بن سکتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے افغان حکام سے کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں مستقبل میں مستقل رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں حالیہ مہینوں کے دوران تناؤ رہا ہے، تاہم دونوں حکومتیں باہمی معاملات کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔
یہ ملاقات علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔
دیکھیں: اسحاق ڈار کی کابل میں افغان وزیر اعظم ملا حسن آخوند سے اہم ترین ملاقات