تیانجن، چین 15 جولائی 2025: چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعأون تنظیم کے زیرِ اہتمام ارکان ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے وفد سمیت شرکت کی۔
چینی صدر سے ملاقات
اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ ہال میں چائنہ کےصدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی۔ صدر شی جن پنگ نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو خوش آمدید کہا۔ دورانِ گفتگو چائنہ کے صدر نے علاقائی و باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ایرانی ہم منصب سے ملاقات
چین کے شہر تیانجن میں پاکستان کے وزیرِ داخلہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ایک اہم ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تجارت، توانائی اوردفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
اجلاس میں شریک ممالک
مذکورہ اجلاس میں پاکستان، چین، روس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ شامل ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے حالیہ پاک۔ بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر یہ اجلاس عالمی توجہ کا محور رہا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ حالیہ کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ بین الاقوامی فورم پر اکٹھے ہوئے ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا 2020 کے بعد چائنہ کا یہ پہلا دورہ ہے، اور قابلِ ذکر امر یہ ہیکہ بھارتی وزیرِ خارجہ عین اس وقت چائنہ کے دورے پر ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مشرقی لداخ میں سرحدی کشیدگی جاری ہے۔
وزرائے خارجہ سے ملاقات
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چائنہ، روس اور ایران سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، دوطرفہ تعلقات، تحارت، سمیت اہم امور زیرِ بحث رہے، لیکن اس اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سے رسمی ملاقات بھی نہ ہوئی۔
مذکورہ اجلاس خطے کے امن و استحکام کو فروغ دینے کا اہم سبب ہے، جس میں تمام رکن ممالک نے تجدیدِ عزم کا اظہار کیا۔