"> اسحاق ڈار کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات،
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

شامی وزیر خارجہ کی 20 سال بعد پاکستان آمد، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے ملاقات، دو دہائیوں بعد کسی شامی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ۔
اسحاق ڈار کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار اور شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

August 20, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے گرمجوشی اور تعمیری ماحول میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور شام کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں روابط مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی۔

اسحاق ڈار اور اسعد حسن الشیبانی نے علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت، امن و استحکام سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریباً 20 سال بعد اہم دورہ

شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا یہ دو روزہ دورہ 19 اور 20 اگست کو جاری ہے۔ یہ دورہ اس لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کہ تقریباً دو دہائیوں یعنی 20 برس بعد کسی شامی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ کے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا، باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *