"> اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی مشاورت کی ہے۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی مشاورت کی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب بختیار سیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ۔ گفتگو میں پاک ازبک تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ازبکستان نے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔

May 16, 2026

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک ازبک تعلقات اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیر الجہتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، گفتگو کے دوران ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف نے علاقائی امن و سیکیورٹی کے فروغ اور ثالثی کے حوالے سے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اہم علاقائی و عالمی امور پر دونوں ممالک کے مابین قریبی روابط کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *