"> پاکستان اور چینی وزرائے خارجہ کا رابطہ: وانگ ای کی اسحاق ڈار سے گفتگو؛ پاکستان کے سفارتی کردار کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ - HTN Urdu پاکستان اور چینی وزرائے خارجہ کا رابطہ: وانگ ای کی اسحاق ڈار سے گفتگو؛ پاکستان کے سفارتی کردار کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان اور چینی وزرائے خارجہ کا رابطہ: وانگ ای کی اسحاق ڈار سے گفتگو؛ پاکستان کے سفارتی کردار کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی جانب سے امن کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی اور پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چین اور پاکستان کا رابطہ

دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست بات چیت اور اس میں پاکستان کے کردار پر گفتگو کی، جبکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

April 13, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں اسلام آباد میں ہونے والے ایران-امریکہ مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ رابطہ حالیہ سفارتی پیش رفت کے تناظر میں پیر کے روز ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست بات چیت اور اس میں پاکستان کے کردار پر گفتگو کی، جبکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی جانب سے امن کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی اور پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر خطے میں پائیدار امن کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کے تسلسل کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کے کردار کی کھل کر حمایت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اسلام آباد عالمی سفارتی سطح پر ایک مؤثر اور قابل اعتماد ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے، جبکہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بین الاقوامی تائید حاصل ہو رہی ہے۔

دیکھئیے:آبنائے ہرمز بحران: چین نے ایران کی حمایت کر دی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *