اسلام آباد کچہری حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں عدالتی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پمز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں وکیل زبیر اسلم گھمن بھی شامل ہیں۔
پمز انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 36 افراد میں سے 13 افراد اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ روز سیکٹر جی11 کچہری کے باہر پولیس گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے خودکش دھماکے میں 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے کچہری واقعے کے بعد اسلام آباد اور گردونواح میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔