ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد ثالثی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

June 23, 2026

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف نامی شخص بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کا سرگرم دہشت گرد نکلا، جو سکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران مارا گیا ہے۔

June 23, 2026

پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں سے متعلق دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

June 23, 2026

پنجگور کے علاقے جیرک میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

June 23, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

June 23, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان نے ترک النسل اقوام کی حمایت اور ہرات مظاہروں سے اظہارِ یکجہتی کے الزام میں ازبک ثقافتی کارکن مسعود تیمور کو گرفتار کر لیا۔

June 23, 2026

یوم دفاع پر خودکش حملے کی سازش ناکام، خودکش بمبار گرفتار

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ کمانڈر افغان شہری ہے جو پہلے کابل میں مزدوری کرتا تھا اور بعد ازاں تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہوا۔
یوم دفاع پر خودکش حملے کی سازش ناکام، خودکش بمبار گرفتار

ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایجنسی نے ایک افغان خودکش بمبار اور اس کے سہولت کار کمانڈر کو گرفتار کر لیا

August 26, 2025

اسلام آباد میں حساس ادارے انٹیلی جنس بیورو نے ایک بڑی کارروائی کے دوران چھ ستمبر، یوم دفاع سے قبل دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق منصوبہ بنوں کینٹ طرز کے حملے جیسا تھا جو وفاقی دارالحکومت میں انجام دینا تھا۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایجنسی نے ایک افغان خودکش بمبار اور اس کے سہولت کار کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ یہ نیٹ ورک پہلے نور ولی محسود کی قیادت میں سرگرم گروہ ٹی ٹی پی سے جڑا رہا۔ گرفتار کمانڈر کا تعلق قلعہ عبداللہ، بلوچستان سے ہے، جو اسلام آباد کی ہوٹل انڈسٹری میں ملازمت کے بعد واپس اپنے علاقے گیا اور بعد میں شدت پسند تنظیم سے منسلک ہو گیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کمانڈر افغان شہری ہے جو پہلے کابل میں مزدوری کرتا تھا اور بعد ازاں تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہوا۔ دونوں کو پکتیکا، افغانستان کے الفاروق فدائی کیمپ میں تربیت دی گئی تھی جہاں انہیں معروف کمانڈر مخلص یار نے ٹریننگ دی۔

جون میں کمانڈر نے افغانستان کا دورہ کیا اور اسلام آباد کو ہدف کے طور پر حتمی شکل دی گئی تاکہ عالمی سطح پر شہ سرخی بنائی جا سکے۔ جولائی میں وہ بمبار کے ساتھ اسلام آباد آیا، ترنول میں گھر کرایے پر لیا اور ایک سوزوکی پک اپ خریدی جس میں اسلحہ اور بارودی مواد چھپانے کے لیے خفیہ خانے بنائے گئے۔ ذرائع کے مطابق فنڈز افغانستان سے ہنڈی نظام کے ذریعے منتقل کیے گئے۔

مزید چھ خودکش بمبار بھی اس آپریشن میں شامل ہونے والے تھے۔ منصوبے کے تحت چار بمبار حملے میں براہ راست شریک ہوتے جبکہ تین رکنی ٹیم ریسکیو فورسز کو روکنے کی ذمہ دار تھی۔ تاہم انٹیلی جنس بیورو نے بروقت کارروائی کر کے منصوبہ ناکام بنایا اور دونوں مرکزی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

دیکھیں: پاکستانی قوم آج اپنا 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

متعلقہ مضامین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد ثالثی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

June 23, 2026

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف نامی شخص بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کا سرگرم دہشت گرد نکلا، جو سکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران مارا گیا ہے۔

June 23, 2026

پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں سے متعلق دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

June 23, 2026

پنجگور کے علاقے جیرک میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

June 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *