اسلام آباد کی سبزی منڈی کے قریب مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسلح ملزمان ہی کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ہلاک ہو گیا۔ جبکہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ناکے کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ دوسری جانب پولیس نے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ دورانِ فائرنگ ملزمان کی اپنی ہی گولی سے ان کے ایک ساتھی کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر کے قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم تھا۔ جس سے اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان سے مزید اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی گئی ہیں، جن میں سے ایک تھانہ شمس کالونی سے چرائی گئی موٹر سائیکل بتائی جاتی ہے۔
دیکھیں: اسلام آباد، کابل اور انقرہ میں بیک وقت سفارتی سرگرمیاں؛ خطے میں کشیدگی کے باوجود سفارتی عمل جاری