"> اسلام آباد عالمی سفارت کاری کے لیے تیار: وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

اسلام آباد عالمی سفارت کاری کے لیے تیار: وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات کے لیے سیکیورٹی پلان فائنل کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی وفود کو ‘ویزا آن ارائیول’ دینے اور ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات کے لیے سیکیورٹی پلان فائنل کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی وفود کو 'ویزا آن ارائیول' دینے اور ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے

اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، غیر ملکی مندوبین کے لیے ویزا آن ارائیول کا فیصلہ اور وزارتِ داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم

April 10, 2026

وفاقی دارالحکومت میں امریکہ اور ایران کے مابین ہونے والے تاریخی مذاکرات کے لیے سکیورٹی اور انتظامی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں سیٓکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی، جس کے تحت غیر ملکی وفود کے لیے خصوصی مراعات اور ریڈ زون کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی مندوبین کی آمد کو آسان بنانے کے لیے انہیں ‘ویزا آن ارائیول’ (آمد پر ویزا) دینے کا بڑا فیصلہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ عالمی مہمانوں کی سیکیورٹی اور مہمان نوازی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ بندی کے بعد امریکہ اور ایران کے براہِ راست مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز اور اس کی کامیاب سفارت کاری کا ثبوت ہے۔

سکیورٹی اقدامات اور کنٹرول روم کا قیام

اجلاس میں طے پانے والے سیکیورٹی پلان کے مطابق، مذاکرات کے دوران ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا اور وہاں صرف متعلقہ اور مجاز افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لیے وزارتِ داخلہ میں ایک خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

ذرائع کے مطابق، اسلام آباد کو اس اہم سفارتی مشن کے لیے ‘ہائی الرٹ’ پر رکھا گیا ہے تاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات کو ایک پرامن اور سازگار ماحول میں مکمل کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ پاکستان ایک طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر عالمی سفارت کاری کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے، جو خطے میں پائیدار امن کی امیدیں بڑھا رہا ہے۔

دیکھیے: قومی اتحاد ہی بنیاد: اداروں کی ہم آہنگی اور عوامی حمایت سے پاکستان کے عالمی کردار میں اضافہ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *