اسلام آباد کے سیکٹر جی۔11 میں کچہری کے قریب دھماکہ، 12 افراد شہید جبکہ 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے قریب زوردار دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تمام زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی عملہ ہنگامی بنیادوں پر علاج میں مصروف ہےجبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سیکٹر جی11 میں دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کرتے ہوئے کچہری کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا ہے۔ دھماکہ پولیس گاڑی کے قریب ہوا، جہاں حملہ آور موٹر سائیکل سے پولیس وین کے قریب آیا اور نتیجتا 12افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہے، اسی طرح بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کو مزید خطرات سے نمٹنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابھی دھماکے کی وجوہات اور نوعیت کے حتمی نتائج سامنے نہیں آئے، تاہم تفتیشی عمل جاری ہے۔
دیکھیں: سیکیورٹی فورسز نے وانا کیڈٹ کالج میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا، تمام حملہ آور ہلاک