ویڈیو پیغام میں گروپ کی قیادت کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ ترجمان کے چہرے کو بھی واضح نہیں دکھایا گیا۔ مبصرین کے مطابق مقرر کے لہجے اور اندازِ گفتگو کی بنیاد پر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق افغانستان کے شمالی علاقوں سے ہو سکتا ہے۔

February 23, 2026

ذرائع کے مطابق کم از کم 20 قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک جرگہ افغانستان کے جنوبی زون کے لیے صوبہ پکتیا کے گورنر مہر اللہ حمد سے ملا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب مبینہ حملوں میں مارے گئے افراد کی لاشیں نکالی جا رہی تھیں اور طالبان نے واقعے کے مقام تک عام شہریوں کی رسائی محدود کر رکھی تھی۔

February 23, 2026

کونن پوشپورہ کا واقعہ آج بھی خطے کی سیاست، انسانی حقوق کی بحث اور پاکستان-بھارت تعلقات کے تناظر میں ایک حساس موضوع ہے۔ جب تک الزامات اور جوابی بیانات سے آگے بڑھ کر غیر جانبدار احتساب کا نظام قائم نہیں ہوتا، یہ سوال اپنی پوری شدت کے ساتھ موجود رہے گا کہ انصاف کب اور کیسے ممکن ہوگا۔

February 23, 2026

کرک کے علاقے بہادر خیل میں دہشت گردوں کی ایمبولینس پر بزدلانہ فائرنگ؛ ہسپتال منتقل کیے جانے والے ایف سی کے 3 زخمی اہلکار شہید، ریسکیو عملے کے 2 ارکان زخمی

February 23, 2026

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدر ٹرمپ کے تجارتی اقدامات کی منسوخی کے بعد چین کا سخت ردِعمل؛ بیجنگ نے واشنگٹن سے یکطرفہ ٹیرف فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

February 23, 2026

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی تفصیلات جاری کر دیں؛ بنگلہ دیش، افغانستان اور آئرلینڈ کی براہِ راست شرکت یقینی

February 23, 2026

مشرقِ وسطیٰ کے قیامِ امن میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیلی ہے؛ ایرانی وزیرِ خارجہ

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اور امریکہ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اور امریکہ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا

ایرانی وزیر خارجہ کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق (او پی سی ڈبلیو) عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

November 26, 2025

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق (او پی سی ڈبلیو) عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ کے قیامِ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے 30ویں اجلاس میں ایرانی وزیرِ خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او پی سی ڈبلیو تنظیم بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف قائم کیا گئی تھی لہذا اسے ہر قسم کے سیاسی دباؤ اور اثر و رسوخ سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سر انجام دینے چاہئیں۔

اسرائیلی پالیسیوں پر سخت تنقید

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی حمایت کے سبب، جارحیت، نسلی تفریق اور علاقائی توسیع کی پالیسیوں پر کاربند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہی خطے میں وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خاتمے کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

امریکی کردار پر تنقید

اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ نے امریکہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی نظم کو ذاتی مفادات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش میں ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق بین الاقوامی قوانین پر عرصۂ دار سے عمل درآمد نہیں ہو پا رہا۔

ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل پر لبنان اور غزہ کے خلاف کلسٹر بم سمیت دیگر ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آج خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہیں۔

بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

ایرانی وزیرِ کارجہ عباس عراقچی نے اپنے خطاب میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سی ڈبلیو سی چارٹر کے آرٹیکل 2 کے تحت رُکن ممالک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خطے کے ممالک میں جنگ بندی کی ضمانت دیں لیکن مشرق وسطیٰ میں اس اصول کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

دیکھیں: امریکہ، مغرب اور اسرائیل کے واقعات سے تقابل؛ عالمی توجہ سمیٹنے کیلئے بھارت نے بھی ”کاپی کیٹ” فارمولا اپنالیا

متعلقہ مضامین

ویڈیو پیغام میں گروپ کی قیادت کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ ترجمان کے چہرے کو بھی واضح نہیں دکھایا گیا۔ مبصرین کے مطابق مقرر کے لہجے اور اندازِ گفتگو کی بنیاد پر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق افغانستان کے شمالی علاقوں سے ہو سکتا ہے۔

February 23, 2026

ذرائع کے مطابق کم از کم 20 قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک جرگہ افغانستان کے جنوبی زون کے لیے صوبہ پکتیا کے گورنر مہر اللہ حمد سے ملا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب مبینہ حملوں میں مارے گئے افراد کی لاشیں نکالی جا رہی تھیں اور طالبان نے واقعے کے مقام تک عام شہریوں کی رسائی محدود کر رکھی تھی۔

February 23, 2026

کونن پوشپورہ کا واقعہ آج بھی خطے کی سیاست، انسانی حقوق کی بحث اور پاکستان-بھارت تعلقات کے تناظر میں ایک حساس موضوع ہے۔ جب تک الزامات اور جوابی بیانات سے آگے بڑھ کر غیر جانبدار احتساب کا نظام قائم نہیں ہوتا، یہ سوال اپنی پوری شدت کے ساتھ موجود رہے گا کہ انصاف کب اور کیسے ممکن ہوگا۔

February 23, 2026

کرک کے علاقے بہادر خیل میں دہشت گردوں کی ایمبولینس پر بزدلانہ فائرنگ؛ ہسپتال منتقل کیے جانے والے ایف سی کے 3 زخمی اہلکار شہید، ریسکیو عملے کے 2 ارکان زخمی

February 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *