دس اکتوبر کو امن معاہدے کے باوجود اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
غزہ میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 98 فلسطینی شہید کردیے جبکہ 230 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
غزہ میڈیا آفس نے بیان میں کہا کہ یہ حملے شہری علاقوں اور نہتے لوگوں پر کیے گئے، جس سے 100 کے قریب فلسطینی جامِ شہادت نوش کرگئے۔
غزہ کے شہریوں نے بین الاقوامی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی یہ سرگرمیاں جنگ بندی معاہدے کے سراسر خلاف ورزی ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
دس اکتوبر کو اسرائیل اور فلسطینی گروہوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کا مقصد انسانی جانوں کا تحفظ اور خوراکک ی فراہمی تھی۔ تاہم، غزہ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملے اس معاہدے کےعملی نفاذ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
دیکھیں: مصر کے شہر شرم الشیخ میں تاریخی غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے گئے