نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے رہا کردیا۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد یورپ سے اسرائیل جانیوالے گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے، انہیں سیکڑوں بین الاقوامی رضا کاروں کے ساتھ اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا۔
I am pleased to confirm that former Senator Mushtaq has been released and is now safely with Pakistan Embassy in Amman. He is in good health and high spirits. The Embassy stands ready to facilitate his return to Pakistan, in accordance with his wishes and convenience.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 7, 2025
Am pleased… pic.twitter.com/IbZQKvzWyb
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کی صحت بہتر ہے، وہ رہا ہوکر اردن پہنچ چکے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ سابق سینیٹر پاکستانی سفارتخانے میں موجود ہیں۔
دیکھیں: فریڈم فلوٹیلا: مشتاق احمد کی واپسی کیلئے عالمی سطح پر کوششیں جاری