بدخشاں میں طالبان مخالف گروہ نے یفتل ضلع کا عارضی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ بڑھتی مزاحمت کے پیش نظر طالبان نے نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

August 5, 2026

حوثی گروپ نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے جہاز رانی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

ایک صوبہ ایسا بھی ہے جہاں آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، مگر جب وزیراعلیٰ کے ماتھے پر پسینہ آیا تو تین سرکاری ملازمین کی نوکری چلی گئی۔ خیبر پختونخوا کی حکمرانی کا وہ تضاد جو ریاستِ مدینہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دیتا ہے۔

August 5, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد طالبان نے بدخشاں اور قندھار سمیت سات صوبوں میں نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

August 5, 2026

گورو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

August 5, 2026

واشنگٹن میں پاک امریکہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

August 5, 2026

جلال آباد ایئرپورٹ پر طالبان گروپوں میں تصادم، فائرنگ کا تبادلہ

سورس کے مطابق جلال آباد ایئرپورٹ پر قندھار سے آئے طالبان گروپ اور مقامی اہلکاروں کے درمیان داخلے پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی تک جا پہنچی
سورس کے مطابق جلال آباد ایئرپورٹ پر قندھار سے آئے طالبان گروپ اور مقامی اہلکاروں کے درمیان داخلے پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی تک جا پہنچی

جھڑپ میں قندھاری طالبان کی فائرنگ سے 3 مقامی اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ دونوں جانب ایک دوسرے پر اختیارات سے تجاوز کے الزامات عائد کیے گئے

February 2, 2026

ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں واقع ایئرپورٹ پر طالبان کے دو مختلف گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سورس کے مطابق واقعہ جلال آباد ایئرپورٹ کے مرکزی داخلی دروازے پر پیش آیا، جہاں قندھار سے آئے طالبان اہلکاروں کا ایک گروپ ایئرپورٹ کے احاطے میں داخل ہونا چاہتا تھا۔ مقامی سطح پر تعینات طالبان اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دونوں فریقوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ ابتدائی طور پر یہ معاملہ زبانی بحث تک محدود تھا، مگر صورتحال تیزی سے بگڑ گئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

آخر میں قندھاری طالبان نے فائر کھول دیا، جس پر ایئرپورٹ کی سکیورٹی پر تعینات 3 اہلکار صبیح اللہ، دولت خان اور زاہد شیر زخمی ہوگئے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر اختیارات سے تجاوز کا الزام عائد کیا گیا۔ مقامی طالبان اہلکاروں کا موقف تھا کہ ایئرپورٹ جیسے حساس مقام پر کسی بھی اضافی یا بیرونی دستے کی آمد متعلقہ مقامی کمانڈ کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں، جبکہ قندھار سے آئے گروپ کا کہنا تھا کہ انہیں اعلیٰ سطح سے ہدایات موصول ہوئی ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا اور غیر ضروری نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام شہریوں اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد رہی تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے

دیکھیے: سی ایس ٹی او کی تاجکستان کو افغان سرحد سے دراندازی روکنے کے لیے فوجی معاونت

متعلقہ مضامین

بدخشاں میں طالبان مخالف گروہ نے یفتل ضلع کا عارضی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ بڑھتی مزاحمت کے پیش نظر طالبان نے نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

August 5, 2026

حوثی گروپ نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے جہاز رانی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

ایک صوبہ ایسا بھی ہے جہاں آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، مگر جب وزیراعلیٰ کے ماتھے پر پسینہ آیا تو تین سرکاری ملازمین کی نوکری چلی گئی۔ خیبر پختونخوا کی حکمرانی کا وہ تضاد جو ریاستِ مدینہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دیتا ہے۔

August 5, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد طالبان نے بدخشاں اور قندھار سمیت سات صوبوں میں نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

August 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *