طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

شاہ عبداللہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نوازا گیا، دفاعی شعبے میں اہم معاہدوں پر دستخط

شاہ عبداللہ دوم کے دورۂ پاکستان کے دوران صدر زرداری نے انہیں نشانِ پاکستان سے نوزا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ دفاعی تعاون اور خطے میں امن سمیت دیگر معاملات پر اتفاق ہوا
شاہ عبداللہ دوم کے دورۂ پاکستان میں صدر زرداری نے انہیں نشانِ پاکستان سے نوزا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ دفاعی تعاون اور خطے میں امن سمیت دیگر معاملات پر اتفاق ہوا

صدرِ ممللکت آصف علی زرداری شاہ عبداللہ کو نشان پاکستان سے نواز رہے ہیں

November 17, 2025

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے سرکاری دورۂ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون پر اہم پیش رفت ہوئی۔ شاہ عبداللہ کی آمد کے سلسلے میں ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ اردن کو نشانِ پاکستان سے نوازا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، بلاول بھٹو زرداری اور مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ تقریب میں قومی ترانوں کی ادائیگی کے بعد شاہ عبداللہ دوم نے صدر آصف علی زرداری کو اردن کا اعزاز آرڈر آف دی رینیسانس پیش کیا۔

فیلڈ مارشل سے دفاعی تعاون پر گفتگو

شاہ عبداللہ نے دورے کے دوران راولپنڈی میں گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے شاہ اردن اور ان کے وفد کو پاکستان کی دفاعی مصنوعات اور جدید ہتھیاروں سے متعارف کرایا۔ فیلڈ مراشل کی صلاحیتوں اور فاعی خدمات کے اعتراف میں شاہ عبداللہ نے جنرل عاصم منیر کو آرڈر آف ملٹری میرٹ سے نوازا۔

صدر زرداری سے ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری اور شاہ اردن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی اور خطے میں امن کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور جانبین نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو نئی سمت عطا کرے گا۔

دیکھیں: پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

متعلقہ مضامین

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *