پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کی سیاسی کمیٹی کی ہدایت پر کیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ تحریک انصاف کے چیف وہپ، عامر ڈوگر کو ارسال کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پارٹی چیئرمین نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیں۔
اس سے قبل علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے بھی قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ فیصل امین اکنامک افیئرز، فوڈ سکیورٹی اور پارلیمانہی ٹاسک فورس کی کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے تھے۔
دیکھیں: برسلز کانفرنس میں آرمی چیف نے عمران خان یا پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں کیا؛ ترجمان