خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔

July 5, 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستانی وفد کی شرکت کو ماہرین نے اسلام آباد کی متوازن خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

July 4, 2026

افغانستان میں طالبان کی پابندیوں کے بعد لڑکیوں کے لیے آن لائن تعلیم ہی واحد راستہ تھی، مگر غربت اور انٹرنیٹ کی کمی بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔

July 3, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

July 3, 2026

امریکہ نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر پاکستان کے فضائی حملوں کو شہریوں اور سرزمین کے دفاع کا جائز حق قرار دے دیا۔

July 3, 2026

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کر دیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

July 3, 2026

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی

کوئٹہ کی جانب سے رائلی روسو اور بین میکڈرموٹ نے 25،25 رنز بنائے، مگر ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے
کراچی کنگز نے کوئٹہ کو شکست دے دی

درمیانی اوورز میں کراچی کے بولرز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ خصوصاً حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں

March 27, 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔

کراچی کی جانب سے انگلش آل راؤنڈر معین علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 48 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 جبکہ مرزا سعد بیگ نے 30 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ کوئٹہ کی جانب سے احمد دانیال نے 3 اور الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مضبوط آغاز کیا اور اوپنرز سعود شکیل اور شامل حسین نے 79 رنز کی شراکت قائم کی۔ شامل حسین نے 24 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل نے 33 رنز بنائے۔

تاہم درمیانی اوورز میں کراچی کے بولرز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ خصوصاً حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث کوئٹہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔

کوئٹہ کی جانب سے رائلی روسو اور بین میکڈرموٹ نے 25،25 رنز بنائے، مگر ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11 کا دھماکے دار آغاز، لاہور قلندرز نے حیدر آباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دے دی

متعلقہ مضامین

خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔

July 5, 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستانی وفد کی شرکت کو ماہرین نے اسلام آباد کی متوازن خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

July 4, 2026

افغانستان میں طالبان کی پابندیوں کے بعد لڑکیوں کے لیے آن لائن تعلیم ہی واحد راستہ تھی، مگر غربت اور انٹرنیٹ کی کمی بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔

July 3, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

July 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *