خیبرپختونخوا: دہشتگردوں کی جانب سے ضلع کرک کی آئل فیلڈ پر مامور ایف سی اہلکاروں پر حملے میں چار افراد شہید۔
شدت پسندوں کے اس حملے میں مارے جانے والے ایف سی اہلکاروں کا تعلق لکی مروت، ٹانک سے بتایا جارہا ہے۔
حملے کے وقت اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ اچانک شدت پسندوں نے ان پر اندھا دُھند فائرنگ شروع کر دی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد علاقے گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایک جانب یہ افسوس ناک واقعہ جبکہ دوسری جانب لکی مروت شہر سے دو مزید لاشیں بھی ملی ہیں۔ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے لکی پل کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فاِرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ لیکن تاحال دونوں لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
دیکھیں: کے پی کے: سال کے پہلے سات ماہ میں ہونے والے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کی رپورٹ جاری