ویڈیو پیغام میں گروپ کی قیادت کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ ترجمان کے چہرے کو بھی واضح نہیں دکھایا گیا۔ مبصرین کے مطابق مقرر کے لہجے اور اندازِ گفتگو کی بنیاد پر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق افغانستان کے شمالی علاقوں سے ہو سکتا ہے۔

February 23, 2026

ذرائع کے مطابق کم از کم 20 قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک جرگہ افغانستان کے جنوبی زون کے لیے صوبہ پکتیا کے گورنر مہر اللہ حمد سے ملا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب مبینہ حملوں میں مارے گئے افراد کی لاشیں نکالی جا رہی تھیں اور طالبان نے واقعے کے مقام تک عام شہریوں کی رسائی محدود کر رکھی تھی۔

February 23, 2026

کونن پوشپورہ کا واقعہ آج بھی خطے کی سیاست، انسانی حقوق کی بحث اور پاکستان-بھارت تعلقات کے تناظر میں ایک حساس موضوع ہے۔ جب تک الزامات اور جوابی بیانات سے آگے بڑھ کر غیر جانبدار احتساب کا نظام قائم نہیں ہوتا، یہ سوال اپنی پوری شدت کے ساتھ موجود رہے گا کہ انصاف کب اور کیسے ممکن ہوگا۔

February 23, 2026

کرک کے علاقے بہادر خیل میں دہشت گردوں کی ایمبولینس پر بزدلانہ فائرنگ؛ ہسپتال منتقل کیے جانے والے ایف سی کے 3 زخمی اہلکار شہید، ریسکیو عملے کے 2 ارکان زخمی

February 23, 2026

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدر ٹرمپ کے تجارتی اقدامات کی منسوخی کے بعد چین کا سخت ردِعمل؛ بیجنگ نے واشنگٹن سے یکطرفہ ٹیرف فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

February 23, 2026

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی تفصیلات جاری کر دیں؛ بنگلہ دیش، افغانستان اور آئرلینڈ کی براہِ راست شرکت یقینی

February 23, 2026

جموں و کشمیر کو وسطی ایشیا کا دروازہ بنایا جائے، ایل او سی راستے کھولے جائیں: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کو وسطی ایشیا کا دروازہ بنایا جائے اور کنٹرول لائن کے آر پار تجارت و سفر کے روایتی راستے فوری طور پر بحال کیے جائیں
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کو وسطی ایشیا کا دروازہ بنایا جائے اور کنٹرول لائن کے آر پار تجارت و سفر کے روایتی راستے فوری طور پر بحال کیے جائیں

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے خطہ عملاً ایک پنجرے میں قید ہے

November 18, 2025

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کنٹرول لائن کے پار تجارت اور آمد و رفت کے راستوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو وسطی ایشیا کا دروازہ بنایا جائے۔ محبوبہ مفتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےمثال دی کہ دفعات 370 کی منسوخی کے بعد سے خطہ پنجرے میں قید ہے اور اب اس جمود کو توڑنا ناگزیر ہوچکا ہے۔

محبوبہ مفتی کے مطابق جموں و کشمیر کا معاملہ محض ریاستی حیثیت تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کے لیے سیاسی بصیرت درکار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوچیت گڑھ راستہ اور لداخ میں کارگل سکردو روڈ سمیت تمام شاہراہیں کھولی جائیں تاکہ خطے میں معاشی و سماجی تعلقات بحال ہو سکیں۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے تجویز پیش کی کہ جموں و کشمیر کو وسطی ایشیا کا دروازہ بنایا جائے کیونکہ یہ خطہ کسی دور میں تجارت و سفری روابط کا مرکز رہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر گری راج سنگھ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گرد صرف ایک مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف حقیقت سے متضاد ہیں بلکہ معاشرے میں نفرت کا سبب بنتے ہیں۔

انہوں نے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے قتل کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تاریخی راستوں کی بحالی، باہمی رابطوں اور کشمیر کے مسئلے کے لیے منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔

دیکھیں: آزاد کشمیر میں وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

متعلقہ مضامین

ویڈیو پیغام میں گروپ کی قیادت کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ ترجمان کے چہرے کو بھی واضح نہیں دکھایا گیا۔ مبصرین کے مطابق مقرر کے لہجے اور اندازِ گفتگو کی بنیاد پر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق افغانستان کے شمالی علاقوں سے ہو سکتا ہے۔

February 23, 2026

ذرائع کے مطابق کم از کم 20 قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک جرگہ افغانستان کے جنوبی زون کے لیے صوبہ پکتیا کے گورنر مہر اللہ حمد سے ملا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب مبینہ حملوں میں مارے گئے افراد کی لاشیں نکالی جا رہی تھیں اور طالبان نے واقعے کے مقام تک عام شہریوں کی رسائی محدود کر رکھی تھی۔

February 23, 2026

کونن پوشپورہ کا واقعہ آج بھی خطے کی سیاست، انسانی حقوق کی بحث اور پاکستان-بھارت تعلقات کے تناظر میں ایک حساس موضوع ہے۔ جب تک الزامات اور جوابی بیانات سے آگے بڑھ کر غیر جانبدار احتساب کا نظام قائم نہیں ہوتا، یہ سوال اپنی پوری شدت کے ساتھ موجود رہے گا کہ انصاف کب اور کیسے ممکن ہوگا۔

February 23, 2026

کرک کے علاقے بہادر خیل میں دہشت گردوں کی ایمبولینس پر بزدلانہ فائرنگ؛ ہسپتال منتقل کیے جانے والے ایف سی کے 3 زخمی اہلکار شہید، ریسکیو عملے کے 2 ارکان زخمی

February 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *