مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی ایک وسیع کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے علاقہ بلاور کے قریب واقع گاؤں گہوگ کے جنگلاتی علاقے میں یہ آپریشن شروع کیا ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران گولہ باری اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔
میڈیا کے مطابق مزید فورسز علاقے میں تعینات کی گئی ہیں اور گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔ کارروائی کی تفصیلات اور نتائج کے بارے میں ابھی سرکاری طور پر کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی۔
یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب مقبوضہ خطے میں بھارتی فورسز کے مسلسل چھاپوں اور محاصرے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
دیکھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں