امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج وائٹ ہاؤس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قازقستان باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو گیا ہے۔ ابراہیمی معاہدے جس میں پہلے صرف مشرق وسطیٰ کے ممالک شامل تھے اب امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد قازقستان ابراہیمی معاہدے کا پہلا ایشیائی رُکن بن گیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
صدر ٹرمپ نے قازق صدر قاسم جومارت ٹوکایف کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا کہ قازقستان ایک عظیم ملک ہے، جو امن و استحکام پر گامزن ہے۔ ان کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونا نہ صرف مشرق سطی بلکہ پوری دنیا میں قیامِ امن کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مذکورہ اقدام ان کی دوسری صدارتی مدت کی کامیابیوں میں سے اہم کامیابی ہے۔
قازقستانی صدر
قازقستانی صدر ٹوکایف نے اس موقع پر کہا ہم ابراہیمی معاہدے کے ذریعے نہ صرف امریکا اور اسرائیل بلکہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سفارتی تعلقات میں مزید مضبوط لائیں گے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم جلد مزید ممالک کو ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوتا دیکھیں گے، جو مشرق وسطیٰ میں دیرپا و مستقل امن کی بنیاد بنے گا۔