دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور طاقت و جارحیت سے متعلق گفتگو کی

March 20, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر رہی

March 20, 2026

خواتین کیلئے افغان سرزمین بدستور تنگ؛ خواتین کی تائیکوانڈو کوچ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا

دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے خدیجہ احمدزادہ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں۔
خواتین کیلئے افغان سرزمین بدستور تنگ؛ خواتین کی تائیکوانڈو کوچ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تربیتی سرگرمی خواتین پر عائد کھیلوں کی پابندیوں سے بچنے کی ایک کوشش تھی، جسے طالبان حکام نے خلافِ ضابطہ قرار دیا۔ گرفتاری کے بعد خدیجہ احمدزادہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں، جس سے ان کی سرگرمیوں پر مکمل قدغن لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

January 18, 2026

افغانستان میں خواتین کی کھیلوں میں شمولیت پر عائد سخت پابندیوں کے تحت ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 22 سالہ خاتون تائیکوانڈو انسٹرکٹر خدیجہ احمدزادہ کو طالبان کی اخلاقی پولیس نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔ خدیجہ پر الزام ہے کہ وہ لڑکیوں کو خفیہ طور پر تائیکوانڈو کی تربیت فراہم کر رہی تھیں، جسے موجودہ احکامات کے تحت جرم قرار دیا گیا ہے۔

رُخشاناہ میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری مغربی شہر ہرات میں عمل میں آئی، جہاں خدیجہ احمدزادہ ایک رہائشی عمارت کی پارکنگ میں لڑکیوں کو تائیکوانڈو کی تربیت دے رہی تھیں۔ چھاپے کے دوران طالبات موقع سے فرار ہو گئیں، تاہم خدیجہ احمدزادہ، ان کے والد اور مکان کے مالک کو حراست میں لے کر ہرات کی مرکزی جیل منتقل کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تربیتی سرگرمی خواتین پر عائد کھیلوں کی پابندیوں سے بچنے کی ایک کوشش تھی، جسے طالبان حکام نے خلافِ ضابطہ قرار دیا۔ گرفتاری کے بعد خدیجہ احمدزادہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دیے گئے ہیں، جس سے ان کی سرگرمیوں پر مکمل قدغن لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2021 کے بعد طالبان حکومت نے خواتین کی تعلیم، نقل و حرکت، ملازمت اور عوامی سرگرمیوں پر 150 سے زائد پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ خواتین کی کھیلوں میں شرکت پر عملی طور پر مکمل پابندی نافذ ہے، جس کے باعث اس نوعیت کی خفیہ تربیت کو بعض حلقے خاموش مزاحمت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ خواتین کوچز اور کھلاڑیوں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں نہ صرف کھیلوں کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ افغان خواتین کو معاشرتی اور ذہنی طور پر مزید تنہائی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ دوسری جانب طالبان حکام اس مؤقف پر قائم ہیں کہ خواتین کی ایسی سرگرمیاں ان کے نافذ کردہ ضابطوں کے خلاف ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے خدیجہ احمدزادہ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں۔

دیکھیں: امریکہ کا 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پروسیسنگ عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *