بھارت کی جانب سے کشن گنگا پروجیکٹ پر ماحولیاتی بہاؤ کی خلاف ورزی اور ڈیٹا کی رازداری سندھ طاس معاہدے کو کمزور اور پاکستان کی آبی سیکیورٹی کو متاثر کر رہی ہے۔

June 2, 2026

گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی پر خیبر پختونخوا سے کارکنان لانے اور سیاسی ماحول کو متاثر کرنے کے الزامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

June 2, 2026

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان کے بیانات اور عمل میں تضاد ہے اور وہ ٹی ٹی پی کے خلاف تحریری ضمانت دینے سے انکاری ہیں، اس لیے ان پر اعتماد خطرناک ہے۔

June 2, 2026

بنوں کے علاقے بکا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے تفتانِ ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر شاہد عرف کمانڈو کا پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے گہرا تعلق اور ماضی کی وابستگی کے دستاویزی شواہد سامنے آئے ہیں۔

June 2, 2026

سفیر عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں لبنان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا۔

June 2, 2026

پاکستان اور چین نے افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والی کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تیز اور ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

June 2, 2026

افغانستان نے پاکستان پر حملہ اسرائیل اور بھارت کے ایما پر کیا، خالد مسعود

ملک کی معروف مذہبی سیاسی جماعت نے فتنۃ الخوارج کے خلاف ‘آپریشن غضب للحق’ کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان، اسرائیل اور بھارت کے ایما پر پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے
افغانستان نے پاکستان پر حملہ اسرائیل اور بھارت کے ایما پر کیا، خالد مسعود

جماعت کے صدر خالد مسعود سندھو نے افغانستان کی جانب سے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے 'آپریشن غضب للحق' کی تائید کر دی ہے

February 27, 2026

ملک کی معروف مذہبی سیاسی جماعت نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی اور دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وطنِ عزیز کی حرمت اور سرحدوں کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جماعت کے صدر خالد مسعود سندھو نے اپنے ایک بیان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف ‘آپریشن غضب للحق’ کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

خالد مسعود سندھو نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بھی افغانستان میں پناہ گزین دہشت گردوں نے پاکستانی عوام اور افواج کا خون بہایا۔ انہوں نے سنگین الزام عائد کیا کہ افغانستان نے پاکستان پر یہ حملہ اسرائیل اور بھارت کے ایما پر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن افغان بھائیوں کا بوجھ پاکستان نے دہائیوں تک اٹھایا، آج وہی گمراہ ہو کر ان قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ان کے خلاف جنگ لڑی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج افغان سرزمین کو پاکستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ خالد مسعود سندھو کے مطابق افغان حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ وہ اپنی آزادی کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے وقف کرتے، مگر افسوس کہ وہ ہندوتوا کے پیروکار بھارت سے پینگیں بڑھا کر ظلم کا حصہ بن رہے ہیں۔

خالد مسعود نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان افغان عوام کا دشمن نہیں، بلکہ یہ جنگ صرف فتنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر سبق سکھانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

دیکھیے: اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے؛ خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو سخت پیغام

متعلقہ مضامین

بھارت کی جانب سے کشن گنگا پروجیکٹ پر ماحولیاتی بہاؤ کی خلاف ورزی اور ڈیٹا کی رازداری سندھ طاس معاہدے کو کمزور اور پاکستان کی آبی سیکیورٹی کو متاثر کر رہی ہے۔

June 2, 2026

گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی پر خیبر پختونخوا سے کارکنان لانے اور سیاسی ماحول کو متاثر کرنے کے الزامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

June 2, 2026

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان کے بیانات اور عمل میں تضاد ہے اور وہ ٹی ٹی پی کے خلاف تحریری ضمانت دینے سے انکاری ہیں، اس لیے ان پر اعتماد خطرناک ہے۔

June 2, 2026

بنوں کے علاقے بکا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے تفتانِ ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر شاہد عرف کمانڈو کا پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے گہرا تعلق اور ماضی کی وابستگی کے دستاویزی شواہد سامنے آئے ہیں۔

June 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *