سکیورٹی اداروں نے خضدار میں کاروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش بمبار لائبہ عرف فرزانہ کو گرفتار کر لیا، جس کے اعترافی بیان نے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے خواتین کے استحصال کو بے نقاب کر دیا ہے

March 19, 2026

پاکستان نے افغانستان پر جنگ مسلط نہیں کی بلکہ دہشتگردی کی جنگ پاکستان پر تھوپی گئی ہے۔ ہزاروں پاکستانی شہری اس جنگ میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ہو یا ترلائی مسجد کا دھماکہ، ذمہ داران کا تعلق ہمیشہ افغانستان سے ہی کیوں ہوتا ہے

March 19, 2026

امریکی سیاستدان ٹلسی گیبارڈ کے پرانے بیان کی آڑ میں پاکستان کے اسٹریٹیجک پروگرام کے خلاف بھارتی لابی کا نیا پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا

March 19, 2026

مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ اسرائیل پاکستان کو روگ اسٹیٹ قرار دے رہا ہے کہ جو خود نہ صرف ایک ناجائز ریاست ہے بلکہ دنیا بھر میں بے گناہ لاکھوں انسانوں کی قاتل ہے۔

March 19, 2026

سیاسی مفاد کے لیے مذہبی مقدسات کو نشانہ بنانے پر عوامی حلقوں کا شدید ردعمل؛ وجاہت سعید کی جانب سے قرآنی آیات کی مبینہ توہین پر فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کر دیا گیا

March 19, 2026

ملک بھر کے جید علمائے کرام نے افغان مولوی کے پاکستان مخالف فتوے کو علمی و شرعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بغاوت کو جہاد کا نام دینا فتنہِ خوارج کی علامت ہے اور ایسی گمراہ کن مہم جوئی کا مقصد صرف فساد پھیلانا ہے

March 19, 2026

لاپتہ افراد کے نام پر دہشت گردی کی تربیت: فرزانہ زہری کی گرفتاری نے حقائق واضح کر دیے

سکیورٹی اداروں نے خضدار میں کاروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش بمبار لائبہ عرف فرزانہ کو گرفتار کر لیا، جس کے اعترافی بیان نے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے خواتین کے استحصال کو بے نقاب کر دیا ہے
سکیورٹی اداروں نے خضدار میں کاروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش بمبار لائبہ عرف فرزانہ کو گرفتار کر لیا، جس کے اعترافی بیان نے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے خواتین کے استحصال کو بے نقاب کر دیا ہے

بلوچستان کے ضلع خضدار میں مبینہ خودکش بمبار خاتون کی گرفتاری اور بی ایل اے کے روابط کا انکشاف۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس اور لاپتہ افراد کے نام پر پروپیگنڈے کی حقیقت

March 19, 2026

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی اداروں نے ایک انتہائی اہم اور حساس کاروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر خودکش حملے کی تیاری میں ملوث 19 سالہ لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کاروائی کے ذریعے ایک بڑے جانی نقصان اور دہشت گردی کے منصوبے کو بروقت ناکام بنا دیا گیا ہے۔

خضدار کے علاقے گزگی میں خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کاروائی کے حوالے سے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار لڑکی جس کی شناخت لائبہ عرف فرزانہ کے نام سے ہوئی ہے، کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ایک شدت پسند کمانڈر سے رابطے میں تھی اور اسے خودکش حملے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ کو اس کے ایک قریبی رشتہ دار نے شدت پسندوں سے متعارف کروایا، جس کے بعد اسے نظریاتی طور پر گمراہ کر کے نومبر 2025 میں ایک تربیتی کیمپ کا دورہ بھی کرایا گیا۔

حقائق کی وضاحت

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گرفتاری پاکستان کے خلاف ایک بڑی سازش کا پردہ چاک کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرفتار خاتون کو دہشت گرد عناصر نے خودکش بمباری کے لیے استعمال کرنا تھا اور اس کا مقصد مزید لڑکیوں کو بھی اس راہ پر مائل کرنا تھا۔ وزیراعلیٰ نے اسے ‘ہائبرڈ وار’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر بلوچ خواتین کا استحصال کر رہے ہیں اور جھوٹے بیانیے کے ذریعے نوجوان ذہنوں کو ریاست کے خلاف بھڑکا رہے ہیں۔

جبری گمشدگی کے دعوؤں کی حقیقت

دوسری جانب، اس کیس نے “پانک” (بی این ایم) جیسے گروہوں کے ان دعوؤں کی حقیقت بھی عیاں کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ فرزانہ زہری کو یکم دسمبر 2025 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق فرزانہ زہری کی میڈیا کے سامنے پیشی اور اعترافی بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ جسے “لاپتہ” قرار دیا جا رہا تھا، وہ دراصل دہشت گردی کے تربیتی مراحل میں تھی اور سیکیورٹی اداروں کی حراست میں آنے سے ایک بڑی تباہی ٹل گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ ایف اے تک تعلیم یافتہ ہے اور اس کے خاندان کے پس منظر سمیت تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ دہشت گردی کی اس لہر کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

دیکھیے: بھارتی سازشوں کا تسلسل: پاکستان کا میزائل پروگرام اور مخالف گروہوں کا نیا وار

متعلقہ مضامین

پاکستان نے افغانستان پر جنگ مسلط نہیں کی بلکہ دہشتگردی کی جنگ پاکستان پر تھوپی گئی ہے۔ ہزاروں پاکستانی شہری اس جنگ میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ہو یا ترلائی مسجد کا دھماکہ، ذمہ داران کا تعلق ہمیشہ افغانستان سے ہی کیوں ہوتا ہے

March 19, 2026

امریکی سیاستدان ٹلسی گیبارڈ کے پرانے بیان کی آڑ میں پاکستان کے اسٹریٹیجک پروگرام کے خلاف بھارتی لابی کا نیا پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا

March 19, 2026

مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ اسرائیل پاکستان کو روگ اسٹیٹ قرار دے رہا ہے کہ جو خود نہ صرف ایک ناجائز ریاست ہے بلکہ دنیا بھر میں بے گناہ لاکھوں انسانوں کی قاتل ہے۔

March 19, 2026

سیاسی مفاد کے لیے مذہبی مقدسات کو نشانہ بنانے پر عوامی حلقوں کا شدید ردعمل؛ وجاہت سعید کی جانب سے قرآنی آیات کی مبینہ توہین پر فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کر دیا گیا

March 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *