آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بگڑتی صورتحال قابلِ تشویش ہے، مولانا امجد خان

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات تشویشناک، مولانا امجد خان کے مطابق عوام اور دینی شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکمران محض جلسوں میں مصروف ہیں اور حقیقی مسائل پر توجہ نہیں دے رہے
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات تشویشناک، مولانا امجد خان کے مطابق عوام اور دینی شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکمران محض جلسوں میں مصروف ہیں اور حقیقی مسائل پر توجہ نہیں دے رہے

آخر میں علماء نے مساجد اور مدارس میں غیر قانونی مداخلت کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نفاذ کے لیے وہ اپنی ذمہ داریاں مستقل طور پر جاری رکھیں گے

January 19, 2026

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات دن بہ دن تشویشناک ہو رہے ہیں۔ مولانا امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور دینی شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ حکمران محض ریلیوں اور جلسوں میں مصروف ہیں، حقیقی مسائل پر توجہ نہیں دے رہے۔ ان کے مطابق قرآن و اسلامی نظام سے دوری کی وجہ سے وطن متعدد مشکلات میں گھِرا ہوا ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے اسلام عقائد اور وطن کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ منعقدہ تقریب میں جامعہ اشرفیہ کے استاذ الحدیث مولانا احمد علی، مفتی ذکریا، مولانا بدرالدین، مولانا قاری مومن شاہ سمیت متعدد علماء نے شرکت کی۔

مولانا امجد خان نے واضح کیا کہ عقیدۂ ختم نبوت اور وطن کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن اور دینِ اسلام کو نقصان پہنچانے والے خود فنا ہو جائیں گے اور حق کے علمبردار اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

دیگر علماء نے حکمرانوں سے درخواست کی کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے جرات مندانہ مؤقف اختیار کریں اور عالمی سطح پر واضح کریں کہ مسلمانوں کے پیغمبر خصوصاً رحمت دو عالم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے نوجوان نسل کو فتنوں، فحاشی اور بے راہ روی سے بچانے کے لیے مدارس اور دینی ماحول سے جوڑنے کی ضرورت پر گفتگو کی۔ علماء نے کہا کہ وہ کسی بھی سرکاری امداد کے محتاج نہیں کیونکہ انہیں ہمیشہ رب ذوالجلال کی رہنمائی اور مدد حاصل رہی ہے۔

دیکھیں: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پولیس لائن ٹانک آمد، پولیس کو خراج تحسین

متعلقہ مضامین

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *