پاکستان اور چین نے افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والی کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تیز اور ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

June 2, 2026

حزب التحریر ولایتِ افغانستان نے روس کے ساتھ حالیہ عسکری و تکنیکی معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے مفادات اور ملکی خودمختاری کے منافی قرار دیا ہے۔

June 2, 2026

ضلع کرم کے علاقے تھادو اوبو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

June 1, 2026

تجزیہ کار امیر جہانگیر کے مطابق بھارت افغان روابط اور عسکریت پسندی بلوچستان کے معدنی وسائل تک امریکی رسائی اور پاکستان کی جیو اکنامک ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

June 1, 2026

اسلام آباد میں آٹھویں پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد؛ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کلاس نے مشترکہ صدارت کی اور دوطرفہ شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

June 1, 2026

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت؛ عدالتی کارروائی کے التوا پر قانونی و عوامی بحث اور پراسیکیوشن کا تاخیر کے الزامات سے انکار۔

June 1, 2026

اسلام آباد عدالت کا بڑا حکم: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتارت جاری؛ 16 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

عدالتی کارروائی کے مطابق یہ کیس ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ الزامات سے متعلق ہے، جس پر پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سول جج عباس شاہ کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور حاضری یقینی بنانے کیلئے سخت اقدام اٹھایا۔

April 13, 2026

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات کے کیس میں عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یہ سماعت پیر کے روز اسلام آباد میں کی۔

سول جج عباس شاہ کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور حاضری یقینی بنانے کیلئے سخت اقدام اٹھایا۔ عدالت نے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالتی کارروائی کے مطابق یہ کیس ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ الزامات سے متعلق ہے، جس پر پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس میں سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر دیے گئے بیانات بھی زیرِ تفتیش ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ امکان ہے کہ اس دوران مزید قانونی پیش رفت بھی سامنے آ سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاملہ سیاسی اور قانونی دونوں حوالوں سے اہم ہے، جہاں ایک حاضر سروس صوبائی سربراہ کے خلاف عدالتی کارروائی ملکی سیاست میں نئی بحث کو جنم دے سکتی ہے، جبکہ عدالت کا اقدام قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

پاکستان اور چین نے افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والی کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تیز اور ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

June 2, 2026

حزب التحریر ولایتِ افغانستان نے روس کے ساتھ حالیہ عسکری و تکنیکی معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے مفادات اور ملکی خودمختاری کے منافی قرار دیا ہے۔

June 2, 2026

ضلع کرم کے علاقے تھادو اوبو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

June 1, 2026

تجزیہ کار امیر جہانگیر کے مطابق بھارت افغان روابط اور عسکریت پسندی بلوچستان کے معدنی وسائل تک امریکی رسائی اور پاکستان کی جیو اکنامک ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

June 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *