"> خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی: یومِ نجات پر جشن، سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں
ایران کے سخت گیر عناصر مصالحتی عمل اور سفارت کاری کے مخالف ہیں، جس سے علاقائی امن اور خود ان کی سفارتی پوزیشن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کے ارکان اور ان کی ذمہ داریوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وفاقی وزرا نے فیصلے کی وجوہات بھی بیان کیں۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر عوام اور سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کو 13 سالہ مشکلات سے نجات قرار دیا ہے۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں 1975 اور 1994 میں گورنر راج نافذ ہوا، جبکہ 1999 میں فوجی اقتدار نے حکومتی نظام تبدیل کردیا۔ موجودہ بحث میں آئینی فرق سمجھنا اہم ہے۔

October 11, 2026

صدر مملکت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق سمری پر دستخط کردیے، گورنر بطور ایڈمنسٹریٹر ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو اس اقدام کی سفارش کرنے کی تجویز دی تھی۔

October 11, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو دس برس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 800 ارب روپے دیے گئے، لیکن صوبائی حکومت دہشت گردوں کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دے رہی۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ: یومِ نجات پر جشن، سہیل آفریدی اور جنید اکبر حفاظتی تحویل میں

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر عوام اور سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کو 13 سالہ مشکلات سے نجات قرار دیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی: یومِ نجات کا جشن، سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر عوام اور سیاسی رہنماؤں کا جوش و خروش۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر اضلاع میں مٹھائیاں تقسیم، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں سیاسی منظر نامہ تیزی سے تبدیل ہو گیا ہے۔ عوام اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خاتمے کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور اسے 13 سالہ مشکلات سے نجات کا دن قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، اور دیر سمیت متاثرہ اضلاع میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر خوشی کا اظہار کیا۔ عوام نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، رقص کیا اور ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کے دور میں بدامنی، بے روزگاری اور ناکام وعدوں سے عوام شدید متاثر تھے، جس کے بعد اب صوبے میں امن اور ترقی کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔

احتجاج مسترد

ایمرجنسی اور گورنر راج کے باوجود صوبے بھر میں بازار کھلے ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔ پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کی کال اور مزاحمت کو عوامی سطح پر مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔

یہاں تک کہ لانگ مارچ کے لیے استعمال ہونے والا کنٹینر بھی کباڑی کی دکان پر پہنچ چکا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب سیاسی انتشار کے بجائے امن چاہتے ہیں۔

سہیل آفریدی کی حفاظتی تحویل

پشاور سے سامنے آنے والی اہم خبر کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کو حفاظتی تحویل میں لینے کا فیصلہ خود پی ٹی آئی کی درخواست اور مشاورت پر حکومت نے کیا۔ شاہد خٹک اور دیگر قریبی ذرائع نے ان رہنماؤں کی حفاظتی تحویل میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

عوامی رہنماؤں اور صحافیوں کا ردعمل

سینیٹر بہرہ مند تنگی، رکن صوبائی اسمبلی جلال خان، صحافی نعیم اللہ یوسفزئی اور دیر سے تنویر احمد سمیت متعدد رہنماؤں نے صوبے کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام اب دہشت گردی، بدامنی اور کھوکھلے وعدوں کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے تھے۔

تمام حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت ترجیحی بنیادوں پر امن و امان، روزگار اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے گی۔

متعلقہ مضامین

ایران کے سخت گیر عناصر مصالحتی عمل اور سفارت کاری کے مخالف ہیں، جس سے علاقائی امن اور خود ان کی سفارتی پوزیشن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کے ارکان اور ان کی ذمہ داریوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وفاقی وزرا نے فیصلے کی وجوہات بھی بیان کیں۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں 1975 اور 1994 میں گورنر راج نافذ ہوا، جبکہ 1999 میں فوجی اقتدار نے حکومتی نظام تبدیل کردیا۔ موجودہ بحث میں آئینی فرق سمجھنا اہم ہے۔

October 11, 2026

صدر مملکت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق سمری پر دستخط کردیے، گورنر بطور ایڈمنسٹریٹر ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو اس اقدام کی سفارش کرنے کی تجویز دی تھی۔

October 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *