خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے چلائی جانے والی پروپیگنڈا مہم اور جعلی ویڈیوز کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ حقائق سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے انتشاری ٹولے کی تمام فیک ویڈیوز اور جھوٹے دعوؤں کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی من گھڑت کہانیاں دم توڑ گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کا بیانیہ مسترد
صوبے کے مختلف شہروں اور اہم شاہراہوں پر عوام نے خود سڑکوں پر نکل کر پی ٹی آئی کے بینرز اور فلیکسز اتار پھینکے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی غیور عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اب کسی بھی قسم کی انتشار، توڑ پھوڑ اور پروپیگنڈے کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔ عوام نے تشدد کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
من گھڑت بیانیے
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی نے عوامی حمایت کا تاثر دینے کے لیے پرانی اور جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا تاکہ ملک میں سنسنی اور بدامنی کا تاثر قائم کیا جا سکے۔ تاہم، حقائق پر مبنی تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی کے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز سے جاری ہونے والی من گھڑت ویڈیوز کی حقیقت طشت از بام ہو چکی ہے، جس سے اس جماعت کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے آ گیا ہے۔





